ETV Bharat / state

ڈائنمنڈ ہاربر سے انتخابات لڑنے کے لیے تیار، مگر فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی: نوشاد صدیقی - Lok Sabha Elections 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 29, 2024, 6:02 PM IST

Naushad Siddique on Diamond Harbour Seat: جنوبی 24 پرگنہ کے بھانگوڑ سے انڈین سکولر فرنٹ کے رکن اسمبلی نوشاد صدیقی نے کہا کہ وہ ڈائمنڈ ہاربر پارلیمانی حلقے سے ترنمول کانگریس کے جنرل سیکریٹری ابھیشیک بنرجی کے خلاف انتخابات لڑیں گے۔ وہ ڈرنے والوں میں سے نہیں ہیں مگر اس کا فیصلہ پارٹی کی ریاستی کمیٹی کرے گی۔

میں ڈائنمنڈ ہاربر سے انتخابات لڑنے کے لئے تیار ہوں،مگرفیصلہ پارٹی کی اعلیٰ قیادت کرے گی:نوشاد صدیقی

جنوبی24 پرگنہ: انڈین سیکولر فرنٹ کے چئیرمین اور رکن اسمبلی نوشاد صدیقی نے کہا کہ وہ ڈائمنڈ ہاربر پارلیمانی حلقے سے الیکشن لڑنے کے لیے تیار ہیں۔ اس کی تیاری بھی جاری ہے۔ تاہم وہ اس حوالے سے پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی اجازت کا انتظار کر رہے ہیں۔

تاہم نوشاد صدیقی نے کہا کہ جمعہ کو حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے حملے کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں اپنی پوزیشن واضح ہے۔ ہم نے جو پہلے کہا تھا، اس قائم ہیں۔ پیچھے ہٹنے کا کوئی سوال پیدا ہی نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے بھی بھانگوڑ میں ترنمول کانگریس کے امیدوار کو شکست دے کر یہ ثابت کر دیا تھا کہ حکمراں جماعت ناقابل شکست نہیں ہے۔ اسے شکست دی جا سکتی ہے لیکن اس کے لیے تیاری ضروری ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہماری پارٹی کی جانب سے پہلے مرحلے میں آٹھ امیداروں کے ناموں کا اعلان کیا جا چکا ہے۔ دوسرے مرحلے میں مزید امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔ بس چند دنوں کا انتظار ہے۔ اگر ہمیں پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے اجازت مل جائے تو میں ابھیشیک بنرجی کے خلاف آئی ایس ایف کی طرف سے لڑوں گا۔

یہ بھی پڑھیں:مغربی بنگال: انڈین سیکولر فرنٹ نے لوک انتخابات کے لیے آٹھ امیدواروں کے نام کا اعلان کیا - LOK SABHA ELECTIONS 2024

نوشاد صدیقی کے مطابق ڈائمنڈ ہاربر کے بارے میں ہماری پارٹی کی ریاستی قیادت کی طرف سے کئی رائے سامنے آئی ہیں۔ اس سلسلے میں تبادلہ خیال جاری ہے۔ جلد ہی کوئی اہم فیصلہ لیا جائے گا۔ سکیورٹی حوالے سے انہوں نے کہاکہ انتخابات کے دوران سکیورٹی کے انتظامات سخت کرنے کی ضرورت ہے۔ انتخابات کے تشدد کے واقعات رونما نہیں ہوئے تو ترنمول کانگریس کی شکست یقینی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.