ETV Bharat / state

اجمیر درگاہ میں کاشی دھام سے پہنچی قومی یکجہتی کی چادر - اجمیر شریف درگاہ

اترپردیش کے کاشی دھام سے اجمیر درگاہ پر ترنگا چادر پہنچائی گئی۔ بنارس سے شروع ہوا چادر جلوس دیگر مذہبی مقامات سے ہوتا ہوا اجمیر شریف درگاہ پہنچا، جہاں درگاہ کی جانب سے استقبال کیا گیا۔

اجمیر درگاہ میں کاشی دھام سے پہونچی قومی یکجہتی کی چادر

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 22, 2024, 2:34 PM IST

اجمیر درگاہ میں کاشی دھام سے پہونچی قومی یکجہتی کی چادر

اجمیر: عالمی مشہور و معروف سلطان الہند خواجہ معین الدین چشتی رحمت اللہ علیہ کے عرس مبارک کے موقع پر اترپردیش کے کاشی دھام سے ترنگا چادر پہنچائی گئی۔ ملک میں قومی یکجہتی پیار محبت اور تعلیم و تربیت، ترقی کی امید کے ساتھ یہ چادر پیش کی گئی۔ بنارس شہر سے اجمیر چادر لانے والے وفد نے دھوم دھام سے خواجہ کے آستانے پر چادر پیش کی اور خصوصی دعا مانگی۔

غور طلب ہو کہ گنگا جمونی تہذیب تربیت کی بڑی مثال بنی ترنگا چادر کاشی وشوناتھ دھام سے اجمیر شریف عرس میں پہنچائی گئی ہے۔ بنارس کی راشٹریہ بنکر ایکشن کمیٹی کے قومی صدر سرفراز احمد اپنے 40 رکن وفد کے ساتھ یہ ترنگا چادر لے کر صوفی حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی رحمت اللہ علیہ کے 812 عرس میں پہنچے تھے۔

اس موقع پر سرفراز احمد نے بات کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 29 سالوں سے ان کی کمیٹی قومی یکجہتی کے لیے کام کر رہی ہے۔ جس میں ہندو مسلم دونوں مذہب کے ممبرز شامل ہیں اور اجمیر درگاہ حاضری دینے بھی آتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کی چادر کا جلوس ملک کے الگ الگ مذہبی مقامات سے ہوتے ہوئے اجمیر شریف پہنچا۔ جہاں ملک کی ترقی سلامتی اور خوشحالی کی دعا مانگی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ندوۃ العلما نے دینی تعلیم کے ساتھ قانون کے کورس کا آغاز کیا، جانیں طلبا میں کیا تبدیلی آئی
واضح ہو کہ بنارس سے شروع ہوا یہ چادر کا جلوس دیگر مذہبی مقاماتوں پر ہوتا ہوا اجمیر شریف درگاہ پہنچا تھا، جہاں درگاہ کی جانب سے استقبال کیا گیا اور دربار میں وفد کے تمام ممبران کو دستار بندی کر تبرک پیش کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.