ETV Bharat / state

ناہن احتجاج: 'ناز اتنا نہ کریں ہمیں ستانے والے، اسدالدین اویسی کی واٹس ایپ اسٹیٹس تنازع میں انٹری - Nahan Protest

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 21, 2024, 9:14 PM IST

ہماچل پردیش کے ضلع سرمور کے ناہن میں ایک شخص نے اپنے واٹس اپ پر گائے کے ذبح ہونے کی ویڈیو اور تصاویر ڈالی تھیں جس کے بعد وہاں پر ہنگامہ شروع ہو گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ویڈیو سہارنپور میں ریکارڈ کی گئی ہے اس لئے اس کی رپورٹ بھی وہاں پر لکھی جائے گی۔

Asaduddin Owaisi
Asaduddin Owaisi (Etv Bharat)

ناہن (ضلع سرمور): ۔ ہماچل پردیش کے سرمور ضلع ہیڈکوارٹر کے ناہن میں جم کر احتجاج ہوا۔ ہوا ہوں کہ ایک شخص نے اپنے واٹس ایپ اسٹیٹس میں گائے کے ذبیحہ کی ویڈیو اور تصاویر پوسٹ کر دی تھیں جس کی وجہ سے یہ ہنگامہ برپا ہو گیا۔ ویڈیو اور تصاویر وائرل ہو جانے پر 20 جون کو ہندو تنظیموں نے ناہن بازار میں ہنگامہ کیا اور ملزم کی دکان سے سارا سامان باہر پھینک دیا۔ اب مسلم لیڈر اسدالدین اویسی نے اس معاملے پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔

اس معاملے میں اسد الدین اویسی نے پورے تنازع میں ایک شعر شیئر کیا ہے کہ ’ناز اتنا نہ کریں ہمیں ستانے والے‘ وہیں اس معاملے میں آگ بگولا ہندو تنظیم کے لیڈروں نے اپنا اعتراض ظاہر کرتے ہوئے صاف کہہ دیا ہے کہ ہندو سماج اس طرح کے عمل کو قطعی برداشت کرنے والا نہیں ہے۔

اس پورے واقعہ پر سرمور کے ایس پی مینا نے کہا کہ واٹس اپ پے جو ویڈیو اور تصاویر ڈالی گئی ہیں ہو ہماچل پردیش کی نہیں ہیں۔ ملزم ناہن میں دکان چلاتا ضرور ہے مگر ویڈیو اتر پردیش کا ہے۔ اس سلسلے میں سہارنپور (ملزم کا ضلع ) کے ایس پی سے بھی بات کی گئی ہے۔ اس معاملے میں وہاں ہی مقدمہ درج کرنے کو کہا گیا ہے۔

یہ ہے پورا معاملہ:

دراصل ایک شخص جس کا تعلق سہارنپور (اتر پردیش) سے ہے یہاں ناہن میں اپنی دکان چلاتا ہے۔ اس نے ایک ویڈیو جس میں گائے کو ذبح ہوتے ہوئے دکھایا گیا ہے، اپنے واٹس ایپ اسٹیٹس پر شئیر کیا جس کی خبر ناہن کے پنچایت کے نائب سربراہ کو لگی اور انہوں نے اس پر اپنا اعتراض جتایا۔

اس کے بعد ہندو تنظیموں کے لوگوں نے جم کر مظاہرہ کیا۔ 19 جون کو مظاہرے کے دوران ہندو تنظیم کے لوگوں نے ملزم کی دکان سے سارا سامان باہر پھینک دیا اور کافی شور مچایا۔

اب اس معاملے میں اویسی کے ٹوئٹ کے سامنے آنے کے بعد راشٹریہ بجرنگ دل کے وزیر مانو شرما کا بیان بھی سامنے آیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ گائے کے قاتل کو بخشا نہیں جائے گا اور ہر حال میں سزا دی جائے گی۔ اسد الدین کے ٹوئٹ پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے مانو شرما نے کہا کہ ہمارے عقیدے کے ساتھ کھلواڑ کرنے والوں کو بالکل بھی بخشا نہیں جائے گا۔ اور اسد الدین اویسی کو اس میں سیاست نہیں کرنا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.