ETV Bharat / state

مہاراشٹر میں پولیس نے مسلم نوجوان کو بے رحمی سے پیٹا، ویڈیو وائرل - مہاراشٹر

Muslim Youth Brutally Beaten by Police: بلڈھانہ ضلع میں پولیس کے ذریعہ مسلم نوجوان کو بے رحمی سے پیٹنے کا ویڈیو وائرل ہو رہا ہے، وائرل ویڈیو میں پولیس کا بے رحم چہرہ دیکھا جا سکتا ہے۔

Muslim Youth Brutally Beaten by Police
مہاراشٹر میں پولیس نے مسلم نوجوان کو بے رحمی سے پیٹا، ویڈیو وائرل
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 4, 2024, 5:13 PM IST

مہاراشٹر میں پولیس نے مسلم نوجوان کو بے رحمی سے پیٹا، ویڈیو وائرل

مہاراشٹر: بلڈھانہ ضلع میں پولیس کے ذریعہ مسلم نوجوان کو پیٹنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ نوجوان کو بے رحمی سے پیٹنے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ وائرل ویڈیو میں پولیس کا بے رحم چہرہ دیکھا جا سکتا ہے۔

غور طلب ہو کہ پولیس کے ذریعہ ایک آٹو ڈرائیور کو بے رہمی سے پیٹا گیا۔ پٹائی کرنے والے پولیس ملازم کا نام نند کشور تیواری ہے۔ فی الحال اس واقعے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد پٹائی کرنے والے پولیس اہلکار کو معطل کر دیا گیا ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک نوجوان کو پولیس اہلکار پیٹ رہا ہے۔ نوجوان کو پہلے پولیس چوکی بلایا جاتا ہے۔ اس کے بعد پولیس والا نوجوان کو زمین پر لیٹا دیتا ہے۔ پھر پولس اہلکار اس کے پیر پر چڑھ کر پٹے سے مسلسل پیٹتے نظر آرہا ہے۔ متاثرہ آٹو ڈرائیور مار پیٹ کی وجہ سے درد سے چیخ رہا ہے، باوجود اس کے پولیس اہلکار اسے مسلسل پیٹ رہا ہے۔ اس کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد پولیس اہلکار کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔

دراصل دو نوجوانوں کے درمیان اس بات کو لے کر جھگڑا ہوا تھا کہ وہ کرائے پر آٹو رکشا کیوں نہیں لے رہے ہیں۔ اس جھگڑے کے بعد مسافر نے پولیس تھانے میں شکایت درج کرائی۔ آٹو ڈرائیور اور مسافر کو پولس اسٹیشن لایا گیا جہاں پولیس نے احتیاطی کارروائی کی۔

یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا پر مہاراشٹر کالج کے وائرل ویڈیو کی حقیقت کیا ہے

اس دوران آٹو ڈرائیور کو پولس اہلکاروں نے بری طرح سے پیٹا۔ اطلاعات کے مطابق یہ پورا واقعہ یکم مارچ کو پیش آیا۔ اس سلسلے میں ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ نے مار پیٹ کرنے والے پولیس اہلکار کو معطل کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملزم پولیس اہلکار کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.