اجمیر:مرکزی حکومت ملک میں وقف بورڈ کی جائیداد کو لے کر خاص تبدیلیاں کر رہی ہے، ایسے میں اب وقف بل کو لے کر اجمیر شریف درگاہ سے بڑا بیان سامنے آیا ہے۔
درگاہ کے گدی نشین اور قومی اہل سنت وقف پروٹیکشن کونسل کے قومی صدر سید سلطان الحسن مصباحی نے اس بل کے حوالے سے واضح طور پر کہا ہے کہ وقف بورڈ میں ایسی کوئی ترمیم برداشت نہیں کی جائے گی۔اس سے مسلمانوں کے حقوق متاثر ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ان کے ایک وفد نے 6 اپریل 2015 کو پی ایم مودی سے بھی ملاقات کی تھی اور وقف جائیداد کے بارے میں بھی بات چیت کی تھی۔ لیکن اب وقف بورڈ میں ترمیم کرنے سے پہلے ملک کی تمام بڑی مسلم تنظیموں سے مشاورت کی جانی چاہیے تھی۔ ایسے میں اگر وقف بورڈ میں کوئی تبدیلی کی جاتی ہے تو اسے برداشت نہیں کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:گیا:لوک سبھا نے وقف ترمیمی بل پر مشترکہ پینل کے لیے 21 اراکین کے نام کی تحریک منظور کی، لوک سبھا کے 10 ایم پی بھی پینل کا حصہ -
ہندستان کی مختلف مسلم تنظیموں کو شک و شبہ ہے کہ مودی حکومت وقف جائیداد میں دخل دے کر مسلمانوں کے حق کو پامال کر سکتی ہے, یہی وجہ ہے کہ مسلم تنظیموں اور اپوزیشن جماعتوں نے اس ترمیمی بل کے خلاف اپنی اواز بلند کرنا شروع کر دیا ہے۔