ETV Bharat / state

رتھ یاترا کے لئے مسلمانوں نے شاہ عالم درگاہ میں کی دعائیں - Rath Yatra In Ahmedabad

احمدآباد سمیت تمام اضلاع میں سات جولائی کو بھگوان جگن ناتھ کی 147 ویں رتھ یاترا کا اہتمام کیا جائے گا۔ مسلم تنظیم لبیک یوتھ فورس نے سرکار شاہ عالم کی درگاہ پر چادر پیش کی اور امن و امان و بھائی چارے کے لئے دعائیں مانگی۔

رتھ یاترا کے لئے مسلمانوں نے شاہ عالم درگاہ میں کی دعائیں
رتھ یاترا کے لئے مسلمانوں نے شاہ عالم درگاہ میں کی دعائیں (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 5, 2024, 8:13 PM IST

احمدآباد:اس سلسلے میں شاہ عالم درگاہ کے خادم صوبہ خان پٹھان نے کہا کہ ہندو مسلم امن اور بھائی چارہ قائم رکھنے کے مدنظر لببک یوتھ فورس کی جانب سے درگاہ پر دعا کا پروگرام منعقد کیا گیا۔ہمارے ملک کے ہندو بھائیوں کی بھگوان جگن ناتھ کی یاترا 7 جولائی کو نکالی جاے گی۔ دعا کرتے ہوئے ہندو مسلم بھائی چارے کے ساتھ دعائیں مانگی گئیں جو پرامن طریقے سے آگے بڑھے۔

رتھ یاترا کے لئے مسلمانوں نے شاہ عالم درگاہ میں کی دعائیں (etv bharat)

درگاہ کے خادم صوبہ خان پٹھان نے مزید کہا کہ رتھ یاترا کے دوران خستہ حال عمارت یا مقام پر کھڑے نہ ہوں کیونکہ پچھلے سال ایک گھر کی بالکونی کا حصہ منہدم ہو گیا تھا۔اس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے تھے۔ اس سال ایسا بناو نہ بنے اس کے لئے پولس بھی سخت انتظامات کریں ایسی اپیل کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:حضرت شاہ عالم درگاہ پراسرائیلی حملے میں ہلاک فلسطینیوں کو خراج عقدیت پیش کیا گیا

لببک یوتھ فورس کے قومی سیکرٹری انصاری رفیق نوری نے کہا کہ اسلام امن کا پیغام دیتا ہے۔ درگاہ پر چادر چڑھائی گئی تاکہ رتھ یاترا پرامن طریقے سے مکمل کی جائے۔اس پروگرام میں مولانا غلام جیلانی حسینی صاحب۔ صابر رضا اشرفی صاحب۔ عبدالقیوم صاحب سمیت دیگر مسلم کمیونٹیز کے لوگوں نے شرکت کی۔اس موقع پر مولانا غلام جیلانی حسینی نے بھی کہا کہ امن و امان کے ساتھ رتھ یاترا مکمل ہو اور بھائی چارہ قائم رہے ایسی دعائیں ہم نے کیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.