لکھنؤ: سابق کابینہ وزیر اور میرٹھ کے کٹھور سے رکن اسمبلی شاہد منظور نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اچھی بات ہے کہ اسمبلی سپیکر نے سبھی اراکین اسمبلی کو ایودھیا لے جانے کا اعلان کیا ہے لیکن ان کو ایودھیا کی کرشی یونیورسٹی کو بھی دکھانا چاہیے۔ ریاست میں جہاں بھی انجینئرنگ کالج اور کرشی یونیورسٹیز تعمیر کرائی گئی ہیں، ان کو بھی دکھانا چاہیے یا حکومت نے جو وعدہ کیا تھا کہ ہر ضلع میں میڈیکل کالج تعمیر کریں گے، اس کو بھی سبھی اراکین اسمبلی کو لے جا کر دکھانا چاہیے۔ اس سے مسائل کا تصفیہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بات کی خوشی ہے کہ سپریم کورٹ نے اس کا قضیہ کو حل کر دیا۔ عدالت کے حکم پر مندر کی تعمیر ہوئی ہے لیکن برسر اقتدار جماعت اسے عوام کے مابین ایک خاص نظریے سے پیش کر رہی ہے۔
وہیں بھدوہی سے رکن اسمبلی زاہد بیگ نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے یہ بتایا کہ کہاں کی رام سب کے ہیں۔ سبھی کو جانا چاہیے لیکن جب وزیر اعظم نریندر مودی پران پرتشٹھا کر رہے تھے تو اس وقت وہ اپنی کابینہ کو نہیں لائے۔ اس وقت وہاں راجناتھ سنگھ، امت شاہ، نتن گٹگری، نرمالا سیتا رمن اسمرتی ایرانی کوئی بھی موجود نہیں تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جس کو جانا ہے، مندر مسجد گرودوارہ کہیں بھی جا سکتا ہے۔
میرٹھ شہر سے رکن اسمبلی رفیق انصاری نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ رام سب کے ہیں۔ اسمبلی کے اسپیکر نے مزید کہا کہ جس کی مرضی ہو وہ ساتھ جائیں۔ کسی کے ساتھ زور زبردستی نہیں ہے تو جس کی مرضی ہوگی، وہ جائے گا۔ سپریم کورٹ کے حکم پر مندر کے تعمیر ہوئی ہے۔ رام یہاں کے ہندو سکھ عیسائی مسلمان سبھی کے ہیں۔ ان میں سے جس کی بھی خواہش ہوگی وہ جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: یوگی حکومت نے ریاست کی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ پیش کیا
وہیں اعظم گڑھ کے مبارک پور کے حلقہ اسمبلی سے رکن اسمبلی اکھلیش یادو نے کہا کہ رام بھارت کہ ذرے ذرے میں بسے ہیں لیکن بی جے پی کے جو رام ہیں۔ وہ صرف ووٹ لینے والے رام ہیں۔ ایودھیا ہمیشہ سے رام کا رہا ہے۔ دسرتھ کا رہا ہے، لہذا اسے رام اور دسرتھ کا ہی رہنے دیا جائے۔