ETV Bharat / state

وزیراعظم نریندر مودی کی 3.0 کی حکومت تمام مذاہب کے لوگوں کے جذبات کا خیال رکھے گی: علماء کرام - Muslim Clerics reaction - MUSLIM CLERICS REACTION

وزیراعظم نریندر مودی کی 3.0 کی نئی حکومت تشکیل عمل آنے پر میرٹھ میں علماء کرام نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی نئی سرکار سبھی مذاہب کے لوگوں کے جذبات اور احساسات کا پورا خیال رکھے گی۔

وزیراعظم نریندر مودی کی 3.0 کی حکومت تمام مذاہب کے لوگوں کے جذبات کا خیال رکھے گی: علماء کرام
وزیراعظم نریندر مودی کی 3.0 کی حکومت تمام مذاہب کے لوگوں کے جذبات کا خیال رکھے گی: علماء کرام (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 13, 2024, 9:08 PM IST

میرٹھـ:وزیر اعظم نریندر مودی کی تیسری مرتبہ وزیراعظم بننے پر مسلمانوں کے ساتھ ساتھ مذاہب کے لوگوں کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔اسی درمیان میرٹھ میں علما کرام نے وزیراعظم نریندر مودی کی 3.0 کی نئی حکومت تشکیل عمل آنے پر وزیراعظم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ملک کی ترقی میں تمام لوگوں کو ایک ساتھ لے کر چلنے کی بات کہی ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی کی 3.0 کی حکومت تمام مذاہب کے لوگوں کے جذبات کا خیال رکھے گی: علماء کرام (etv bharat)

شہر قاضی میرٹھ پروفیسر قاضی زین الساجیدین کا خیال ہے کہ جس طرح ملک کی عوام نے این ڈی اے اتحاد کو حکومت بنانے کا موقع دیا ہے۔ اس کے مدنظر یہ کہا جا سکتا ہے کہ گزشتہ دس برسوں میں جو حکومت کا رویہ رہا ہے۔اس مرتبہ ایساکچھ دیکھا نہں جائے گا۔ انہیں امید ہے کہ وہ اس بار دیکھنے کو نہیں ملے گا ۔

شہر قاضی کا کہنا ہے کہ الیکشن میں اقلیتوں کو لیکر جس طرح کی بیان بازی دیکھنے کو ملی وہ اب نہیں ملے گی۔ انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کو سبھی مذاہب کے لوگوں کے جذبات اور احساسات کی قدر کرنی ہوگی۔ اسی وقت وہ ایک اچھے حکمران ثابت ہوں گے۔

وہیں مولانا مشہود الرحمن جمالی چترویدی کہتے ہیں کہ اس بار بی جے پی کو جس طرح نتیش کمار اور چندر بابو نائڈو کا سہارا لینا پڑا۔اس کو دیکھتے ہوئے کہا جا سکتا ہے کہ نریندر مودی کو 3.0 کی حکومت کو مذہب، ذات اور برادری سے اوپر اٹھ کر ملک کو ترقی کی جانب لے جانے کی کوشش کرنی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:مودی کی پہلی کابینہ کی پہلی میٹنگ، پی ایم آواس یوجنا کے تحت تین کروڑ نئے گھر بنانے کا فیصلہ

انہوں نے کہاکہ ایسے قوانین سے بچنا ہوگا جو کسی ایک مذہب کے لوگوں کے خلاف ہو۔ انہیں امید ہے کہ نئی سرکار ملک میں آپسی اتحاد اور محبّت کو قائم رکھنے کے ساتھ ساتھ ہر ایک شہری کے لیے کام کرے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.