ETV Bharat / state

مونگیر یونیورسٹی میں مشاعرہ اور سیمینار کا انعقاد

Mushaira At Munger University مونگیر یونیورسٹی کے پی جی شعبہ اردو کے زیر اہتمام ایک مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا۔ جس کا افتتاح مونگیر یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شیاما رائے نے شمع افروزی کرتے ہوئے کیا۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 13, 2024, 12:38 PM IST

مونگیر یونیورسٹی میں مشاعرہ اور سیمنار کا انعقاد

مونگیر:مونگیر یونیوسٹی میں منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر شیاما رائے نے پی جی شعبہ اردو کے صدر ڈاکٹر شاہد رضا جمال کو مبارک باد دیتے ہوئے کہاکہ ان کے آنے سے شعبہ کافی تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ لہذا طلبہ وطالبات کی ذمہ داری ہے کہ وہ محنت سے تعلیم حاصل کریں اور سماج کی ترقی کیسے ہو۔ اس کے لیے کوشاں رہیں۔

ڈاکٹر شاہد رضا جمال نے شعبہ اردو میں منعقدہ دو روزہ پروگرام کی غرض و غایت پر روشنی ڈالی اور اعادہ کیا کہ ان کی کوشش طلباء کو ایک ایسا ماحول فراہم کرنا ہے جہاں وہ اپنے ذہن کا کینوس وسیع کر سکیں۔

اس موقع پر جے پی یونیورسٹی چھپرہ کے سابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فاروق علی نے کہا کہ ادب سماج کا آئینہ ہوتا ہے۔اس لئے شعراء اور ادباء کی ذمہ داری ہے کہ وہ بہتر ماحول پر امن فضا کے لئے اور ملک کی ترقی کے لئے اپنے سماج کو آئینہ دکھائیں۔آپ اپنے سماج کو جیسا چاہیں گے ویسا بدل سکتے ہیں۔

انہوں نے موجودہ حالات پر بھی زبردست تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آج کے حالات سے نمٹنے اور اس پر روک لگانے کی ذمہ داری بھی آپ کی ہے۔ اس منعقدہ مشاعرے میں جام تاڑا سے تشریف لائے سشیل ساحل نے اپنے اشعار سے امن و آشتی کا پیغام دیا۔

اس موقع پر جے پی یونیورسٹی چھپرہ کے سابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فاروق علی، بھاگلپور کے ڈپٹی میئر ڈاکٹر صلاح الدین احسن، مونگیر کے ڈپٹی میئر خالد حسین وغیرہ شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:میرٹھ کے مدرسہ امداد الاسلام میں سالانہ دستار بندی تقریب کا اہتمام

مشاعرہ میں فیض رحمان فیض فتحپوری،جے آر ایس کالج کے سابق پرنسپل ڈاکٹر اقبال حسن آزاد،ڈاکٹر راشد طراز،جوثر ایاغ،سید شبیر احمد جعفری،مظہر مجاہدی،سشیل ساحل،ڈاکٹر ارشد رضا،ڈاکٹر صدیق،جاوید انور بھاگلپوری،نشاط پروین مونگیر،ڈاکٹر ایم اے جوہر،جاوید اختر مونگیر،احتشام عالم،اکرام حسین شاد،قمر تاباں وغیرہ نے اپنے کلام پیش کئے۔پروگرام کو کامیاب بنانے میں افضل صالحہ نوشاد مکرم جنبی سدھیر ابھیشیک وغیرہ کی خدمات قابل ذکر رہی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.