ETV Bharat / state

ممبئی: میونسپل کمشنر بنگلے کا 14 سال سے ٹیکس ادا نہیں کیا گیا - Municipal Commissioner Bingleys tax

Municipal Commissioner Bingley's Tax: ممبئی میونسپل کارپوریشن کے ٹیکس اسیسمنٹ اینڈ کمپائلر ڈپارٹمنٹ نے پراپرٹی ٹیکس کی وصولی کے لیے سخت کارروائی شروع کردی ہے۔

ممبئی: میونسپل کمشنر بنگلے کا 14 سال سے ٹیکس ادا نہیں کیا گیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 15, 2024, 10:48 PM IST

Updated : Mar 16, 2024, 7:28 PM IST

ممبئی: میونسپل کمشنر بنگلے کا 14 سال سے ٹیکس ادا نہیں کیا گیا

ممبئی: ممبئی میونسپل کارپوریشن کے ٹیکس اسیسمنٹ اینڈ کمپائلر ڈپارٹمنٹ نے پراپرٹی ٹیکس کی وصولی کے لیے سخت کارروائی شروع کردی ہے۔ لیکن حیرانی اس بات کی ہے کہ میونسپل کمشنر کے بنگلے کے پچھلے 14 برسوں کے ٹیکس بقایا جات 4.56 لاکھ روپے ہیں۔ یہ جانکاری آر ٹی آئی کارکن انل گلگلی نے آر ٹی آئی کے ذریعے حاصل کی ہے۔

غور طلب ہو کہ آر ٹی آئی کارکن انل گلگلی کمشنر کے دفتر میں 29 دسمبر 2023 کو برہان ممبئی میونسپل کارپوریشن کمشنر کے بنگلے پر پانی کی سہولیات پر ہونے والے اخراجات، ماہ وار پانی کے کل اخراجات کے بارے میں گزشتہ 5 برس کی معلومات طلب کی۔ انل گلگلی کی درخواست کمشنر آفس نے واٹر ڈپارٹمنٹ کو منتقل کر دی گئی۔

واضح رہے کہ انل گلگلی نے 31 مارچ 2024 تک کی معلومات طلب کی تھی۔ یکم اپریل 2010 سے 31 مارچ 2023 تک بقایا رقم 3.89 لاکھ روپے تھی۔ اس کے علاوہ 1 اپریل 2023 سے 31 مارچ 2024 تک موجودہ بل 67,278 روپے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

اس میں جنرل ٹیکس اور واٹر ٹیکس شامل ہیں۔ حیرانی اس بات کی کہ کمشنر کے بنگلے میں پانی کے لیے میٹر بھی نہیں لگا ہے۔ انل گلگلی نے کہا کہ کمشنر ہو یا عام شہری، ہر ایک پر لازم ہے کہ وہ وقت پر ٹیکس ادا کرے۔

Last Updated : Mar 16, 2024, 7:28 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.