ممبئی: یہاں نیول ڈاکیارڈ میں ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ اتوار کو یہاں مرمت کے دوران جنگی جہاز آئی این ایس برہم پترا میں زبردست آگ لگ گئی۔ فائر فائٹرز نے کافی مشقت کے بعد آگ پر قابو تو پالیا، تاہم آگ لگنے سے جنگی جہاز کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ اس دوران ایک ملاح بھی لاپتہ ہو گیا ہے جس کی تلاش جاری ہے۔
بھارتی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل دنیش ترپاٹھی نے کل شام وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کو حادثے سے ہونے والے نقصان کے بارے میں آگاہ کیا تھا آج وہ ممبئی کا دورہ کریں گے اور پورے واقعے کی جانکاری لیں گے۔
Indian Navy Chief Admiral Dinesh K Tripathi is visiting Mumbai today to review the incident in which the warship INS Brahmaputra got severely damaged in a fire incident and is now resting on one side in the Naval Dockyard, Mumbai. Admiral Tripathi had briefed Defence Minister… pic.twitter.com/tUQdCROVIM
— ANI (@ANI) July 23, 2024
بھارتی بحریہ کا جہاز (آئی این ایس) برہم پترا کو آگ لگنے کی وکہ سے کاگی نقصان پہنچا ہے جس کی وجہ سے اس کا ایک حصہ ایک طرف جھک گیا ہے۔ اس حادثے میں ایک جونیئر ملاح کا پتہ نہیں لگ پارہا ہے۔ فی الحال اس کی تلاش جاری ہے۔ خبر کے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جنگی جہاز آئی این ایس برہم پترا میں 21 جولائی کی شام اس وقت آگ لگ گئی جب اس کی مرمت کا کام جاری تھا۔
جنگی جہاز آئی این ایس برہم پترا میں آگ لگنے کی وجہ سے جنگی جہاز ایک طرف (بندرگاہ کی طرف) شدید طور پر جھک گیا۔ ہندوستانی بحریہ نے کہا، 'تمام کوششوں کے باوجود جہاز کو ٹھیک نہیں کیا جا سکا۔
"مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بحریہ کے سربراہ دنیش کے سے ملاقات کی۔ ترپاٹھی کو اس واقعہ میں مناسب کارروائی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ بحریہ کے سربراہ ایڈمرل دنیش کے ترپاٹھی نے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کو بھارتی بحریہ کے جہاز برہم پترا میں آگ لگنے اور اس واقعے سے ہونے والے نقصان کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: