ETV Bharat / state

ڈگری کالج میں حجاب پر پابندی عائد کرنے کے خلاف طالبات کورٹ سے رجوع - Mumbai students move Bombay High - MUMBAI STUDENTS MOVE BOMBAY HIGH

ممبئی کے چیمبورعلاقے میں واقع ڈگری کالج میں زیر تعلیم طالبات نے کورٹ میں عرضی داخل کرتے ہوئے کہا کہ کالج انتظامیہ بے وجہ برقعہ اور حجاب میں تعلیم حاصل کرنے پر روک لگا رہی ہے۔

ڈگری کالج میں حجاب پرپابندی عائد کرنے پرطالبات نے کورٹ میں عرضی داخل کی
ڈگری کالج میں حجاب پرپابندی عائد کرنے پرطالبات نے کورٹ میں عرضی داخل کی (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 15, 2024, 11:17 AM IST

ممبئی: حجاب پر پابندی کو لیکر ممبئی ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی گئی، اس عرضی کی سنوائی کورٹ نے 19 جون کو رکھی ہے۔ ممبئی کے چیمبور علاقے میں واقع ڈگری کالج میں زیر تعلیم طالبات نے کورٹ میں عرضی داخل کرتے ہوئے کہا کہ کالج انتظامیہ نے بے وجہ برقعہ اور حجاب میں تعلیم حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے رہا ہے۔

اپنی عرضی میں طالبات نے اس بات کا ذکر کیا ہے کہ وہ پہلے سے اس کالج میں برقعہ پہن کر ہی تعلیم حاصل کر رہی ہیں،لیکن اس کالج میں ڈریس کوڈ کو مسئلہ بناتے ہوئے بر قعہ اتار نے کا حکم دیا ہے کہ کالج میں داخل ہونے کے بعد طالبات گراؤنڈ فلور میں برقعہ اُتار کر کلاس میں جائیں۔ جس پر طالبات نے مخالفت کی ہے اور کورٹ سے اس معاملے میں انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔ جب کہ ڈگری کالج میں ڈریس کوڈ لاگو نہیں ہیں۔

مزید پڑھیں: کالج میں حجاب کے تنازع پر خاتون ٹیچر نے استعفیٰ دے دیا، کالج انتظامیہ نے غلط فہمی قرار دیا
گذشتہ برس جونئیر کالج کی طالبات کے لیے اسی طرح کی پابندی عائد کی گئی تھی طالبات نے اسکے خلاف احتجاج بھی کیا لیکن کالج انتظامیہ نے یہ پابندی جاری رکھی۔ لیکن اب ڈگری کالج کے لیے بھی کالج انتظامیہ نے یہی رویہ اختیار کیا جسکے بعد طالبات نے اب ہائی کورٹ کا رخ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.