ETV Bharat / state

ممبئی: ممبرا بائی پاس پر سڑک حادثہ، ٹرک اور ٹیمپو دونوں بائی پاس سے نیچے گرے - Road accident on Mumbra Bypass

ممبئی کے ممبرا میں بائی پاس پر اس وقت ایک حادثہ پیش آیا جب ایک ٹرک نے ایک ٹیمپو کو ٹکر مار دی، جس کے بعد بائی پاس سے ٹیمپو اور ٹرک دونوں زمین پر گر گیے، یہ حادثہ اتنا خطرناک تھا جس کو دیکھ کے آس پاس کے لوگوں میں خوف کا ماحول پیدا ہو گیا۔

ROAD ACCIDENT ON MUMBRA BYPASS
ممبرا بائی پاس پر سڑک حادثہ (Photo: Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 25, 2024, 1:38 PM IST

Updated : May 25, 2024, 2:53 PM IST

ممبرا بائی پاس پر سڑک حادثہ (Video: Etv Bharat)

ممبئی: ممبرا میں ایک ٹرک اور ٹیمپو آپس میں ٹکرا گیے، ٹکرانے کے بعد دونوں برج سے زمین پر آ گرے۔ اس حادثے کے بعد علاقے میں ہنگامہ برپا ہو گیا، لوگوں میں خوف و حراس کا ماحول ہے۔ چونکہ نیچے کے علاقے میں مارکیٹ ہے اور لوگوں کی بھیڑ رہتی ہے، اس لیے جب یہ ٹرک اور ٹیمپو نیچے گرا تو کئی لوگ اس کی زد میں آگئے، جنہیں ہسپتال میں داخل کیا گیا۔

غور طلب ہے کہ یہ علاقہ مسلم اکثریتی علاقہ ہے 16 لاکھ کی آبادی والے اس علاقے میں جب ممبرا کے اندر سے ٹریفک زیادہ ہوئی تو حکومت نے ممبرا کے کوہستانی علاقوں کو بائی پاس میں تبدیل کر دیا، جس کی وجہ سے جو بڑی گاڑیاں نیچے سے جاتی تھیں، وہ گاڑیاں اب اس بائی پاس کے ذریعے ممبرا سے متصل اطراف کے علاقوں میں جاتی ہیں۔

حالانکہ اکثر اس بائی پاس پر ایکسیڈنٹ ہوتے رہتے ہیں۔ محکمہ ٹریفک پولیس جو کہ ہیوی وہیکل کو دھیرے چلنے کی ہدایتیں بھی دیتی ہے کہ وہ دھیرے چلائیں، باوجود اس کے ٹریفک کے قوانین کو نظر انداز کرتے ہوئے ہیوی وہیکل والے جو ڈرائیور ہیں وہ تیز رفتار گاڑیاں چلاتے ہیں۔ جس کی وجہ سے اکثر اس بائی پاس پر حادثہ پیش آتا رہتا ہے اور لوگ موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated : May 25, 2024, 2:53 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.