ETV Bharat / state

اداکار ساحل خان گرفتار، مہا دیو بیٹنگ ایپ کیس میں ملوث ہونے کا الزام - Actor Sahil Khan Arrest - ACTOR SAHIL KHAN ARREST

Mahdev Betting App Case: ممبئی کرائم برانچ نے بالی ووڈ کے مشہور اداکار ساحل خان کو مہادیو بیٹنگ ایپ کیس میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ ان سے پوچھ گچھ کی جاری ہے۔ کرائم برانچ پورے معاملے کی تفتش رہا ہے۔

اداکار ساحل خان گرفتار،مہا دیو بیٹنگ ایپ کیس میں ملوث ہونے کا الزام

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 29, 2024, 1:46 PM IST

اداکار ساحل خان گرفتار، مہا دیو بیٹنگ ایپ کیس میں ملوث ہونے کا الزام

ممبئی: مہاراشٹر میں مہادیو آن لائن بیٹنگ ایپ کیس میں بدعنوانی کے معاملے کی تفتیش کی جاری ہے۔ اس معاملے میں بالی ووڈ کے اسٹار ساحل خان کو طویل پوچھ گچھ کے بعد گرفتار کرلیا۔ ان سے مزید پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

ممبئی کرائم برانچ نے اب ایپ کے پروموٹر سمیت 32 لوگوں کے خلاف دھوکہ دہی اور جوئے کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ اداکار ساحل خان کا نام بھی ان لوگوں میں شامل ہے۔ ممبئی پولیس ایس آئی ٹی نے اسے اپنی تحویل میں لیا ہے اور پوچھ گچھ کے بعد ساحل خان کو گرفتار کیا ہے کچھ دن قبل ایس آئی ٹی نے ان سے پوچھ گچھ بھی کی۔

غور طلب ہے کہ ملزم اداکار ساحل خان نے ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔ تاہم ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی گئی۔ اداکار لوٹس بک 24/7 نامی بیٹنگ ایپ ویب سائٹ کا پارٹنر بھی ہے۔ یہ مہادیو بیٹنگ ایپ نیٹ ورک کا حصہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان خان فائرنگ کیس: ملزمین کو 29 اپریل تک پولیس تحویل میں رکھنے کا حکم

واضح رہے کہ اس بیٹنگ ایپ کے ذریعے لوگوں کو 15000 کروڑ روپے سے زیادہ کا چونا لگایا گیا ہے۔ ماٹونگا پولیس نے کئی سنگین دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی ہے مزید تفتیش جاری ہے۔فلحال کرائم برانچ اس معاملے میں یہ پتا لگانے کی کوشش کر رہی ہیںکہ آن لائن دھوکہ دہی کے اس نیٹورک میں ملک یا بیرون ممالک سے اور کون کون سے لوگ شامل ہو سکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.