ETV Bharat / state

ہتک عزت مقدمہ میں سنجے راوت کو 15 دن قید کی سزا - Sanjay Raut

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 26, 2024, 12:51 PM IST

Updated : Sep 26, 2024, 1:12 PM IST

شیوسینا (یو بی ٹی) کے رکن پارلیمنٹ سنجے راوت کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ عدالت نے انہیں بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما کریت سومیا کی اہلیہ میگھا سومیا کی طرف سے دائر ہتک عزت کے مقدمے میں مجرم قرار دیا ہے۔

ہتک عزت مقدمہ میں سنجے راوت کو 15 دن قید کی سزا
ہتک عزت مقدمہ میں سنجے راوت کو 15 دن قید کی سزا (ETV Bharat File Photo)

ممبئی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شیوسینا (یو بی ٹی) کے رکن پارلیمنٹ سنجے راوت کو بی جے پی لیڈر کریٹ سومیا کی اہلیہ میدھا سومیا کی طرف سے ان کے خلاف دائر ہتک عزت کے ایک مقدمہ میں 15 دن قید کی سزا سنائی ہے۔ میٹروپولیٹن مجسٹریٹ (سیوری کورٹ) نے راجیہ سبھا کے رکن کو تعزیرات ہند کی دفعہ 500 (ہتک عزت کی سزا) کے تحت مجرم قرار دیا اور ان پر 25,000 روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا۔

میدھا سومیا نے ایڈوکیٹ وویکانند گپتا کے ذریعے دائر اپنی شکایت میں الزام لگایا تھا کہ راوت نے ان کے اور ان کے شوہر کے خلاف بے بنیاد اور مکمل طور پر ہتک آمیز الزامات لگائے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ راؤت نے ان پر میرا بھائیندر میونسپل کارپوریشن کے علاقہ میں کچھ عوامی بیت الخلاء کی تعمیر اور دیکھ بھال پر 100 کروڑ روپے کے گھوٹالہ میں ملوث ہونے کا الزام لگا۔

یہ بھی پڑھیں: مسلمانوں کو برقع بانٹنے والوں کو انتخاب میں برقعہ پہننا پڑےگا: ۔سنجے راؤت - Burqa Distribution

شکایت میں کہا گیا تھاکہ ’ملزم کے ذریعہ میڈیا کو دیئے گئے بیانات بالکل ہتک آمیز ہیں۔ یہ بیانات عام لوگوں کی نظروں میں میرے کردار کو خراب کرنے کے لیے دیے گئے ہیں‘۔ میٹروپولیٹن مجسٹریٹ نے سنجے راوت کو بی جے پی لیڈر کریٹ سومیا کی اہلیہ ڈاکٹر میدھا کریٹ سومیا کی شکایت پر ہتک عزت کے ایک مقدمے میں مجرم قرار دیا ہے۔ عدالت نے ان پر 25 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔

Last Updated : Sep 26, 2024, 1:12 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.