ETV Bharat / state

ممبئی: ملزم کو پکڑنے آئی پولیس سے ملزم کے ساتھیوں کی ہاتھا پائی، ملزم فرار - MUMBAI POLICE VIRAL VIDEO - MUMBAI POLICE VIRAL VIDEO

سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ یہ ویڈیو ممبئی کے اگریپاڑہ علاقے کا ہے۔ ویڈیو میں سول ڈریس میں پولیس والے ہیں جو کئی مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ملزم فہید قادری کو گرفتار کرنے آئے ہیں۔ لیکن اس گرفتاری کے دوران کچھ لوگوں نے مداخلت کی اور ملزم نے اس کا فائدہ اٹھایا اور وہ فرار ہوگیا۔

ممبئی: ملزم کو پکڑنے آئی پولیس سے ملزم کے ساتھیوں کی ہاتھا پائی، ملزم فرار

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 30, 2024, 6:50 PM IST

ممبئی: ملزم کو پکڑنے آئی پولیس سے ملزم کے ساتھیوں کی ہاتھا پائی، ملزم فرار

ممبئی: سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے، ویڈیو ممبئی کے اگریپاڑہ علاقے کا ہے۔ ویڈیو کے مطابق پولیس نے ملزم فہید قادری کو اپنی گرفت میں لے رکھا ہے۔ لیکن ملزم مسلسل فرار ہونے کی تغ و دو کرتا ہے جہاں پولیس اہکاروں کی تعداد اسے فرار نہیں ہونے دیتی ہے۔ ویڈیو میں موجود ایک شخص فون پر کسی کو کہتا ہے کہ سب لوگ کو لیکر آؤ، سول ڈریس میں موجود پولیس والے کہتے ہیں سب لوگوں کو لیکر آنے کا کیا مطلب، ہم پولیس والے ہیں۔

وہیں ایک دوسرے ویڈیو میں ملزم کو چھوڑنے کے لئے کہا جاتا ہے، مزید یہ بھی کہا جاتا ہے کہ ہم خود لے کر آئیں گے۔ کچھ اس طرح کی آوازیں آتی ہیں۔ اس درمیان دونوں فریق میں مار پیٹ بھی ہوتی ہے۔

غور طلب ہے کہ وہاں موجود لوگ اور پولیس کے درمیان کہا سنی اور جھڑپ میں ملزم فرار ہوجانے میں کامیاب ہوجاتا ہے۔ جہاں سے پولیس کی ٹیم خالی ہاتھ واپس لوٹ جاتی ہے۔ غور طلب ہو کہ واردات اگریپاڑہ پولیس تھانے کی ہے اور پولیس باندرہ تھانے کی ہے۔ اس لئے اس واردات کی جانکاری اگریپاڑہ پولیس میں دی جاتی ہے، جہاں ڈائری پر انٹری ہوتی ہے اور پولیس والے واپس چلے جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس ملزم کے خلاف ممبئی کے متعدد تھانوں میں کئی معاملے درج ہے۔ وائرل ویڈیو دیکھ کر لوگ اندازہ لگانے میں قاصر ہیں کہ ویڈیو میں دکھائی دینے والے کون لوگ ہیں۔ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ ممبئی پولیس کو یہ معلوم ہی نہیں ہے کہ ملزم کو پلانگ کے تحت فرار ہونے میں مدد کیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہو کہ آج سے ٹھیک 15 برس قبل اس وقت کے وزیر داخلہ آنجہانی آر آر پاٹل اس وقت کے اقلیتی کمیشن کے چیئرمین نسیم صدیقی کے گھر عید کے موقع پر تشریف لے گئے تھے۔ اس دوران انڈرورلڈ سے وابستہ افراد اس پارٹی میں موجود تھے۔ جن میں دو نام قبل ذکر رہے، ایک نام سلیم پٹیل اور دوسرا نام مبین قریشی کا۔

یہ بھی پڑھیں:

سلیم پٹیل حسینہ پاریکر کا ڈرائیور تھا جبکہ مبین قریشی پر بی جے پی ایم ایل اے پریم کمار شرما کے قتل کا الزام تھا۔ اس کے علاوہ مبین قریشی کئی سارے جرائم میں ملوث ہے۔ کل رات کو ہونے والی اس واردات میں جو شخص دکھائی دے رہا ہے وہ کوئی اور نہیں بلکہ مبین قریشی ہی ہے، جس کے سبب ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.