ETV Bharat / state

اجمیر میں تعزیہ پر تقریب رسم مہندی کا اہتمام - Muharram Procession - MUHARRAM PROCESSION

حضرت خواجہ غریب نواز رحمت اللہ علیہ کے شہر اجمیر میں بھی محرم کی تعزیہ پر مہندی پیش کرنے کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر جلوس کا بھی اہتمام کیا گیا۔

اجمیر میں تعزیہ پر تقریب رسم مہدی کا اہتمام
اجمیر میں تعزیہ پر تقریب رسم مہدی کا اہتمام (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 15, 2024, 6:19 PM IST

اجمیر: راجستھان کے اجمیر میں واقع عالمی شہرت یافتہ زیارت گاہ حضرت خواجہ غریب نواز رحمت اللہ علیہ کی درگاہ پر ماہ محرم الحرام کے موقع پر مختلف تقریبات کے اہتمام کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی درمیان اجمیر درگاہ علاقے میں تعزیہ پر مہندی کی رسم کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

اجمیر میں تعزیہ پر تقریب رسم مہدی کا اہتمام (etv bharat)

درگاہ کے نظام گیٹ سے رات 9 بجے سے صبح تک مہندی کا جلوس بھی نکالا گیا۔ غلام محمد خاندان کی جانب سے 65 سال سے لائسنس یافتہ مہندی جلوس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس سال بھی جوش و خروش کے ساتھ جلوس کا اہتمام کیا گیا ہے۔

حفظ خان نیتاجی کے مطابق اندر کوٹ پنچایت ڈولے شریف میں حضرت امام حسین کی یاد میں حضرت قاسم کے نام کی مہندی چڑھائی جاتی ہے۔ دلارہ بھائی اور حبیب خان کے مطابق مہندی رات 9 بجے کے بعد درگاہ کے نظام گیٹ پر پر رکھی جاتی ہے۔ جہاں بھیلواڑہ کے بھارت بینڈ نے مرثیہ خوانی اور شہدائے کربلا کی شان میں کلام پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں:سرینگر میں محرم کے جلوس کے دوران عزاداروں نے فلسطینی پرچم لہرایا

وہیں استاد عبدالخالق خان عرف بابو بھائی اینڈ پارٹی نے امام کی شان میں قدیمی سلام پیش کیا۔ ان سب کو دستار بھی کی گئی اور پھر مہندی کے جلوس کا آغاز استاد عبدالحمید خان اکھاڑہ کی شاندار قلابازیوں اور ڈھول نگاڑو سے ہوا۔ ناصر حمید خان نے بتایا کہ مہندی کا جلوس درگاہ بازار، کمانی گیٹ، تریپولیہ گیٹ سے ہوتا ہوا ہاتھائی چوک امام بارگاہ پہنچا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.