اجمیر: راجستھان کے ضلع اجمیر کے مسلم اکثریتی علاقوں میں یاد کربلا کے اہتمام کا سلسلہ جاری ہے۔محرم کے موقع پر مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اسی درمیان اجمیر شریف میں آج رات تلواروں کے سائے میں ڈولے شریف کی سواری نکالی جائے گی۔
ضلع انتظامیہ نے محرم کی روایتی رسمات کو قائم رکھتے ہوئے مسلم سماج کو سو تلواریں ہائی بائیدوس کھیلنے کے لیے مہیا کرائی ہیں۔ بجٹ آف مارواڑ کے تحت ضلع انتظامیہ کے افسر اس رسم کو اپنی زیر نگرانی میں ادا کرائیں گے۔
غور طلب ہے کہ مسلم سماج ہائیدوس کے ذریعہ اسلام میں کربلا کی جنگ کا منظر پیش کرتے ہیں۔ اس موقع پر حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ اور ان کے 72 ساتھیوں کی شہادت ہوئی تھی, اسی لیے ہائیدروس کے ذریعے جنگ کا منظر پیش کیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:علم فاتح فرات کا جلوس پورے شان و شوکت کے ساتھ برآمد ہوا
اندر کوٹ پنچایت صدر شامیر خان اور محرم کنوینر محمد رضوان خان کے مطابق سینکڑوں سالوں سے یہ ہائیدوس کی رسم اندر کوٹ علاقہ میں ادا کی جاتی رہی ہے۔نو محرم کی رات اور 10 محرم کی دوپہر کو یہ ہائیدوس کھیلا جائے گا۔اس کے لیے ضلع انتظامیہ اور پولیس محکمہ کا معقول انتظام رہے گا اور پنچائت کی ورکنگ کمیٹی اپنی خدمات انجام دے گی۔