ETV Bharat / state

احمدآباد میں محرم کے جلوس کی تیاریاں زوروں پر - Procession of Moharram

احمدآباد میں مختلف محرم کمیٹیوں کی جانب سے ماہ محرم الحرام کے موقع پر تعزیہ کے ساتھ جلوس اور مجالس کے اہتمام کے حوالے سے میٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ تعزیہ اور محرم کمیٹیوں کا کہنا ہے کہ تہوار پرامن طریقے سے منانے کے لئے ایک دوسرے کے ساتھ تبادلہ خیال ضروری ہے۔

احمدآباد میں محرم کے جلوس کی تیاریاں زوروں پر
احمدآباد میں محرم کے جلوس کی تیاریاں زوروں پر (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 9, 2024, 4:29 PM IST

احمدآباد:ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح گجرات کے احمدآباد سمیت تمام اضلاع میں محرم الحرام کی تیاریاں زور شور سے جاری ہے۔اسی درمیان تعزیہ کمیٹی کے چیئرمین پرویز مومن نے کہا کہ احمد آباد میں ہر سال بڑے ہی ادب و احترام کے ساتھ محرم الحرام منایا جاتا ہے۔اس کے موقع مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔اس کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔

احمدآباد میں محرم کے جلوس کی تیاریاں زوروں پر (etv bharat)

انہوں نے کہاکہ محرم کی دسویں تاریخ کو جلوس نکالا جاتا ہے جس میں لاکھوں کی تعداد میں عقیدت مند شامل ہوتے ہیں۔اس کے لیے ہم مہینوں سے تیاریاں کرتے ہیں۔ ہم نے پولیس سے بھی تمام طرح کی تیاریوں کے لیے اجازت مانگی ہے۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی اس جلوس میں 92 تعزیے ، اکھاڑے، الم، نشان،پرچمی دستے، ماتمی دستے، اونٹ گاڑی ، شامل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:لکھنو میں شاہی انداز میں نکلا یکم محرم کا جلوس -

ان کا مزید کہنا تھا کہ مانسون میں کس طریقے سے تعزیہ لے جانا ہے۔بارش کا پانی جما ہونے پر اس سے کس طرح نمٹا جائے گا۔اس کے لئے کیا انتظامات ہیں۔اس موقع پر سکیورٹی کے کیا انتطامات ہیں ان تمام باتوں کو لے کر میٹنگ ہوئی ہے۔پولیس انتظامیہ سے اجازت مانگی گئی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ سکیورٹی کے پختہ انتظامات کا بھی مطالبہا کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.