ETV Bharat / state

مفتی افتخار قاسمی نے وقف املاک سے متعلق آگاہی مہم کا اعلان کیا - Awareness campaign waqf property - AWARENESS CAMPAIGN WAQF PROPERTY

Awareness campaign regarding waqf property جمعیت العلما کرناٹک کے صدر مفتی افتخار قاسمی نے ریاست میں اوقافی جائیداوں پر ناجائز قبضوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اوقافی ملکیت کے تحفظ کےلئے مہم چلانے کا اعلان کیا۔

http://10.10.50.70:6060/reg-lowres/28-March-2024/ka-blr-01-muftiiftikharqasmiannouncesawarenesscampaignonwaqfproperties-7205032_28032024191737_2803f_1711633657_769.jpg

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 29, 2024, 3:39 PM IST

مفتی افتخار قاسمی نے وقف املاک سے متعلق آگاہی مہم کا اعلان کیا

بنگلور: جوائنت پارلیمنٹری کمیٹی کی رپورٹ اور جسٹس سچر کمیشن کی رپورٹ کے علاوہ دیگر کئی رپورٹس کے مطابق ریاست کرناٹک میں کم و بیش 27 ہزار ایکڑ اوقافی جائیدادیں ناجائز قبضوں میں ہیں، جنہیں واپس لینے اور انہیں ملت کے لئے فائدہ مند بنانے کے سلسلے میں کرناٹک وقف بورڈ ناکام رہا ہے. مختلف حکومتی رپورٹس کے حوالے سے ریاست کرناٹک میں کم و بیش 27،000 ایکڑ اوقافی جائیدادیں غیرقانونی قبضوں میں ہیں، جنہیں واپس لینے یا انہیں ملت کے لئے فائدہمند بانانے میں وقف بورڈ و حکومتیں ناکام رہی ہیں.

اس سلسلے میں جمعیت العلما کرناٹک کے صدر مفتی افتخار قاسمی نے کہا کہ کرناٹک وقف بورڈ میں بڑھتا کرپشن، خرد برد و اوقافی جائیدادوں پر ناجائز قبضوں پر لاپرواہی ایک عام بات ہوچکی ہے، جس کی وجہ سے قیمتی جائیدادوں کے باوجود یہ ملت کےلئے کسی کام نہیں آرہی ہیں۔ میڈیا سے مخاطب کرتے ہوئے مفتی افتخار قاسمی نے اعلان کیا کہ جمعیت العلماء کی جانب سے بتاریخ 19 مارچ سے اوقافی جائیدادوں کو لیکر ایک ریاست گیر بیداری مہم چلائی جائیگی تاکہ ملت کے ہر فرد کو اوقافی جائیدادیں کی اہمیت و ان سے جڑے مسائل سے متعلق ذمہ داریوں سے آگاہ کیا جاسکے۔ انہوں نے علمائے کرام اور مسلمانوں سے اوقافی جائیدادوں کے تحفظ کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے، اس لئے سبھی کو کو اوقافی جائیدادوں کی حفاظت کے لئے اپنا رول ادا کرنا ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.