ETV Bharat / state

سعودی عرب میں شراب کی دکان کھولنے کا فیصلہ افسوسناک: رکن پارلیمان ڈاکٹر سید طفیل حسن - شراب کی دکان کھولنے کا فیصلہ

ST Hassan On Alcohol Shops in Saudi Arabia سماج وادی کے رکن پارلیمان ڈاکٹر سید طفیل حسن نے سعودی عرب مسلمانوں کے لئے ایک آئیڈیل ملک ہے لیکن وہاں شراب خانہ کھولنے کی اجازت دینے پر سخت اعتراض کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ سعودی حکومت نے کس بنیاد پر شراب نوشی پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سعودی عرب میں شراب کی دکان کھولنے کا فیصلہ افسوسناک: رکن پارلیمان ڈاکٹر سید طفیل حسن

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 30, 2024, 12:28 PM IST

سعودی عرب میں شراب کی دکان کھولنے کا فیصلہ افسوسناک: رکن پارلیمان ڈاکٹر سید طفیل حسن

مرادآباد: سعودی عرب میں شراب پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ عرب کے شہر ریاض میں شراب کی دکان کو دوبارہ شروع کرنے کی منظوری سعودی حکومت نے دے دی ہے۔ چونکہ سعودی عرب ایک مسلم ملک ہے اور پوری دنیا کے مسلمانوں کی عقیدت کا ایک مرکز ہے۔

اس ضمن میں سماج وادی کے رکن پارلیمان ڈاکٹر سید طفیل حسن نے ای ٹی وی بھارت اُردو سے خاص بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب مسلمانوں کی عبادت کا عظیم مرکز ہے۔ سعودی عرب کی سرزمین مسلمانوں کے لئے مقدس ہے۔ اس کے باوجود شراب پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ افسوسناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو کیا کرنا ہے کیا نہیں کرنا ہے اس کو لے کر سعودی عرب کی مثال پیش کی جاتی ہے۔ سعودی عرب جیسی مقدّس جگہ پر شراب کی دکان کھولنے کو انہوں نے بے حد افسوس ناک بتایا۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب میں پہلا الکحل اسٹور کھولنے کی تیاری

رکن پارلیمان نے کہا کہ مسلمانوں کو اچھی طرح سے پتہ ہے کہ اسلام میں شراب حرام ہے اس کے باوجود دکانیں کھولنے کی اجازت دینا کسی بھی اعتبار سے قابل قبول نہیں ہے۔ اب یہ بھی سمجھنے کی بات ہوگی کہ سعودی حکومت نے کس بنیاد پر شراب کی دکان کھولنے کی اجازت دی ہے۔اس کے لئے وہاں کیا پالیسی ہے یہ تو وہاں کی حکومت ہی واضح کر سکتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.