اورنگ آباد:لوک سبھا انتخابات کی تاریخوں کے اعلان کے ساتھ ہی پورے ملک میں سیاسی جماعتوں کی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔ سیاسی جماعتوں کی جانب سے امیدواروں کے اعلان کا سلسلہ جاری ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ سیاسی جماعتیں ایک دوسروں کے ساتھ اتحاد کو لے کر سر جوڑ کر بیٹھنے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔
اورنگ آباد سے موجودہ مجلس اتحاد المسلمین کے رکن پارلیمان سید امتیاز جلیل نے کہاکہ وہ اورنگ آباد پارلمانی انتخابات میں حصہ لیں گے اور جیت بھی حاصل کریں گے کیونکہ انہوں نے ضلع میں کئی ترقیاتی کام کیے ہیں،ان ہی ترقیاتی کاموں کی بنیاد پر اس مرتبہ بھی جیت کا دعویٰ کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پچھلی بار بھی انہوں نے ونچت بہوجن اگاڑی کی مدد سے انتخابات میں جیت درج کی تھی۔ اس بار بھی جیت کی اُمید ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اے ائی ایم ائی ایم مہاراشٹر میں چھ نشستوں پر پارلیمانی انتخاب لڑیں گی: امتیاز جلیل
دھو ٹھاکرے شیو سینا کے سابق رکن پارلیمان چندرکانت کھیرے نے بھی اورنگ آباد پارلیمانی حلقے میں انتخابات کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ انہوں نے اپنے پارلمانی حلقے میں عوام کے ساتھ رابطے کو مزید مضبوط بنانے کے مقصد سے دفتر کا بھی سنگ بنیاد رکھالیکن ادھو ٹھاکرے نے ابھی تک اورنگ آباد پارلمانی سیٹ کے لیے شیو سینا سے کوئی بھی نام کا اعلان نہیں کیا ہے۔