سنبھل: سنبھل سے سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر شفیق الرحمان برق کو طبیعت خراب ہونے پر مرادآباد کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ کریٹینین بڑھنے کی شکایت پر انہیں مرادآباد کے کانٹھ روڈ پر واقع سدھ ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے، ان کی طبیعت پہلے سے بہتر بتائی جارہی ہے۔ ان سے متعلق مزید معلومات دیتے ہوئے مرادآباد کندرکے اسمبلی حلقے سے رُکن اسمبلی ڈاکٹر ضیاء الرحمن برق نے بتایا کہ اچانک طبیعت بگڑنے پر انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں اب ان کی حالت پہلے سے بہتر بتائی جارہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چار پانچ دن پہلے ڈاکٹر شفیق الرحمن برق کی طبیعت خراب ہوئی تھی۔
کریٹینین بڑھنے پر انفیکشن ہو جانے کی وجہ سے ان کی تکلیف بڑھ گئی تھی۔ جس کے سبب ان کو اسپتال میں داخل کرانا پڑا۔ اس سے پہلے بھی ڈاکٹر برق کو کریٹینین بڑھنے کی شکایت پر اسپتال میں داخل کرایا جا چکا ہے اور اس مرتبہ پھر حالت بگڑنے پر انہیں مرادآباد کے سدھ ہاسپٹل لایا گیا ہے جہاں پر ڈاکٹر ان کا علاج کر رہے ہیں اور اب پہلے سے بہتر ہیں۔
یہ بھی پڑھٰں:
- صرف نعروں سے ملک ترقی نہیں کرسکتا، اکھلیش
- وقت پر علاج کرنے سے کینسر جیسی مہلک بیماری سے نجات مل سکتی ہے
انہوں نے کہا کہ سنبھل ہی نہیں پورے اتر پردیش بلکہ پورے ہندوستان میں ان کے لیے دعائیں کی جا رہی ہیں اور دعاؤں کا ہی اثر ہے کہ اب ان کی حالت پہلے سے بہت بہتر ہے اور وہ امید کرتے ہیں کہ جلد ہی انکو اسپتال سے چھٹی مل جائے گی اور وہ اپنے گھر روانہ ہوں گے۔