ETV Bharat / state

دموہ کا 'مساج بینک' سرخیوں میں، جہاں پیسے کے لین دین کے لیے تیل مالش کرنی پڑتی ہے! - Damoh Bank Manager oil Massage

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 21, 2024, 12:37 PM IST

Updated : Jul 21, 2024, 1:21 PM IST

دموہ ضلع کے پتھریا کوآپریٹیو بینک کے منیجر کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں منیجر ایک بوڑھے شخص سے مالش کرواتا نظر آ رہا ہے۔

صارف سے مساج کرواتے کوآپریٹیو بینک کے منیجر
صارف سے مساج کرواتے کوآپریٹیو بینک کے منیجر (ETV Bharat)
عمر رسیدہ صارف سے مساج کرواتے کوآپریٹیو بینک کے منیجر (ETV Bharat)

دموہ: مدھیہ پردیش کے دموہ ضلع سے ایک حیران کن معاملہ سامنے آیا ہے جہاں کام کے لیے بینک پہنچا ایک شخص برانچ منیجر کے پاؤں کی مالش کرتا نظر آیا۔ اس دوران کسی نے ویڈیو بنا لیا جو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ یہ معاملہ پتھریا علاقے میں ایک کوآپریٹو بینک سے متعلق ہے۔ بینک کے جنرل منیجر نے کہا کہ جانچ کے بعد کارروائی کی جائے گی۔

  • منیجر نے کرسی پر بیٹھ کر صارف سے مساج کروایا

یہ حیران کن معاملہ پتھریا کے ایک کوآپریٹو بینک کا ہے جہاں بینک مینیجر ایک شخص اپنے ہاتھ پیر دبواتا نظر آ رہا ہے۔ اس دوران کسی نے اس کا ویڈیو بنا لیا۔ جو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ایک بوڑھا شخص دوپہر کے کھانے کے وقت اپنے کام کے لیے بینک گیا تھا۔ پھر بینک والوں نے یہ کہہ کر اس کا کام نہیں کیا کہ لنچ ہو رہا ہے۔

  • اپنے کام کے لیے آیا تھا بوڑھا شخص

اس کے بعد وہ شخص بینک منیجر راکیش جین کے پاس پہنچا جو اس وقت کرسی پر آرام کر رہے تھے۔ اس کے بعد کام کے بدلے میں بینک منیجر نے تمام اصول و ضوابط کو درکنار کرتے ہوئے اس بوڑھے کو پاؤں دبانے کو کہا۔ تقریباً 60 سال کے ایک عمر رسیدہ شخص سے کافی دیر تک وہ اپنے پاؤں دبواتا اور مالش کرواتا رہا۔ کافی دیر بعد بینک منیجر نے بوڑھے کو مساج کرنے سے روکا۔ پھر اس بوڑھے شخص نے راکیش جین کے سامنے ہاتھ جوڑنا شروع کر دیا۔ بوڑھے نے بتایا کہ ’’وہ اپنے کام کے سلسلے میں سیوا سہکاری بنک گیا تھا، لیکن جب بھی وہ وہاں جاتا ہے، ایک کاونٹر سے دوسرے کاؤنٹر پر دوڑایا جاتا ہے‘‘۔ اس لیے وہ سیدھا منیجر کے پاس گیا اور جہاں صاحب نے اس سے پاؤں دبانے کو کہا۔

  • جانچ کے بعد کارروائی کی یقین دہانی

درحقیقت، کسانوں کے لین دین کے لیے قصبوں میں ایک کمیٹی بنائی گئی ہے، جہاں کسان اپنی بچت رکھتے ہیں اور ضرورت پڑنے پر قرض لیتے ہیں اور کھیتی باڑی کر کے روزی کماتے ہیں۔ یہ کمیٹیاں بڑے شہروں میں ایک شاخ سے منسلک ہوتی ہیں۔ ایسی ہی ایک شاخ پتھریا کے جھنڈا چوک پر کھلی ہے۔ جہاں یہ ویڈیو منظر عام پر آیا ہے۔ اس سلسلے میں بینک منیجر راجیش جین نے بتایا کہ میں تھک گیا تھا اور میری ٹانگوں میں درد ہو رہا تھا۔ اس لیے پیر کی مالش کروا رہا تھا۔‘‘ اس معاملے کے بارے میں بینک کے جنرل منیجر انوپم کھرے نے کہا کہ ’’یہ معاملہ ان کی نوٹس میں آیا ہے۔ انکوائری کرکے کارروائی کی جائے گی۔''

یہ بھی پڑھیں: آگرہ: شوہرکے کُرکُرے نہ لانے پر ناراض بیوی میکے چلی گئی

ہماچل پردیش میں گوشت کھانے سے آفت آتی ہے، آئی آئی ٹی کے ڈائریکٹر کا عجیب و غریب بیان

Last Updated : Jul 21, 2024, 1:21 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.