اورنگ آباد:ریاست کے مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں لڑکیوں کے جامعہ تزکیۃ البنات اردو اسکول واقع ہے جس میں 150 طالبات زیر تعلیم ہیں۔ ان میں سے 35 طالبات یتیم و یاسیر ہے اور دیگر طالبات کا تعلق بی پی ایل کیٹگری سے ہے۔
لہذا موٹر سائیکل مکینک ایسوسی ایشن کے ذمہ داران نے ایک انوکھے انداز میں ان طالبات کی امداد کے لیے فنڈ اکٹھا کرنے کا فیصلہ کیا۔اس کے لئے گریجیز میں جمع ہونے والے جلے ہوئے انجن اوئل کا ذخیرہ ایک جگہ جمع کر کے اسے فروخت کیا۔اس سے حاصل راقم کو لڑکیوں کے یونیفارم ،کھانے پینے کا سامان وغیرہ خرید گئے ۔
اسوسی ایشن کے صدر شیخ جاوید اور ماتو شری ایسوسی ایشن کے صدر دادا صاحب تانبے کے ہاتھوں طالبات کے درمیان یونیفارم تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر تنظیم کے بانی صدر سید چاند ضلع کوارڈینیٹر ،کمیٹی کے صدر رام پارکے نائب صدر شیخ نور موجود تھے، جبکہ طالبات میں یونیفارم اور دیگر اسکول اسٹیشنری، اناج و کرانا کے علاوہ دو سلائی مشینیں بھی تحفے میں دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:ضرورت مند خواتین کے درمیان سلائی مشین تقسیم
اسکول کے ذمہ دار شیخ شکیل نے قرآن و احادیث کی روشنی میں یتیموں، یثیروں،غریب و ضرورتمند افراد کی امداد سے متعلق دیے گئے احکامات سے حاضرین کو واقف کروایا اور اس کار خیر میں حصہ لینے والوں کے حق میں دعائے خیر کی۔