ETV Bharat / state

دو کروڑ سے زیادہ طلباء نے پرکشا پہ چرچہ کے لئے اندراج کرایا: مودی

author img

By UNI (United News of India)

Published : Jan 28, 2024, 2:00 PM IST

Updated : Jan 28, 2024, 3:21 PM IST

PM Modi on Pariksha Pe Charcha 2024 وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے طلبہ کے لئے ’پرکشا پہ چرچہ‘ کے نام ایک پروگرام شروع کیا گیا تھا جس کا کل یعنی 29 جنوری کو ساتواں ایڈیشن ہوگا۔

paiksha pe charch 2024
paiksha pe charch 2024

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ 'پرکشا پہ چرچہ' تعلیم اور امتحانات سے متعلق بہت سے مسائل پر بات کرنے کے لیے ایک بہت اچھا ذریعہ بن کر ابھرا ہے۔ مودی نے اپنے ماہانہ پروگرام من کی بات میں کہا کہ "کل 29 تاریخ کو صبح 11 بجے ہم 'پرکشا پہ چرچہ' بھی کریں گے۔ یہ ’پرکشا پہ چرچہ‘ کا ساتواں ایڈیشن ہوگا۔ یہ ایک ایسا پروگرام ہے، جس کا میں ہمیشہ انتظار کرتا ہوں۔ اس سے مجھے طلبہ کے ساتھ گفت و شنید کرنے کا موقع ملتا ہے، اور میں ان کے امتحان سے متعلق تناؤ کو کم کرنے کی بھی کوشش کرتا ہوں۔

  • Prime Minister Narendra Modi has been organizing a special program for students since 2018, which has been named 'Pariksha Pe Charcha'. This year, record registrations were filed on MyGov portal for 'Pariksha Pe Charcha', which is the highest number so far.#parikshapecharchapic.twitter.com/y8cRslyOeK

    — DD News (@DDNewslive) January 28, 2024 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

وزیراعظم مودی نے مزید کہا کہ گذشتہ 7 برسوں میں ’پرکشا پہ چرچا‘ تعلیم اور امتحانات سے متعلق مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ایک بہت اچھے ذریعہ کے طور پر ابھرا ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ اس بار 2.25 کروڑ سے زیادہ طلبہ نے اس کے لیے اندراج کرایا ہے اور اپنی رائے بھی پیش کی ہے۔ 2018 میں جب ہم نے پہلی بار یہ پروگرام شروع کیا تھا تو یہ تعداد صرف 22 ہزار تھی۔

مزید پڑھیں: پریکشا پر چرچہ 2024 پروگرام کے لئے دو کروڑ سے زائد رجسٹریشن

انہوں نے کہا کہ طلبہ کی حوصلہ افزائی کرنے اور امتحان سے متعلق تناؤ کے بارے میں بیداری پھیلانے کے لیے بہت ساری اختراعی کوششیں بھی کی گئی ہیں۔ میں آپ سبھی، خاص طور پر نوجوانوں اور طلبہ سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ کل ریکارڈ تعداد میں شامل ہوں۔ میں بھی آپ سے بات کرنا پسند کروں گا۔

یو این آئی

Last Updated : Jan 28, 2024, 3:21 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.