ETV Bharat / state

ضلع سطحی کھیل کود مقابلے میں پانچ ہزار سے زائد طلباء کی شرکت - Bhagalpur District Level Sports

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 3, 2024, 5:16 PM IST

Five Thousand Students Participated in sports: بھاگلپور میں ضلع سطح کے کھیلوں کے مقابلے میں پانچ ہزار سے زائد طلباء نے حصہ لیا۔ ان مقابلوں میں ضلع بھاگلپور کے 370 سرکاری و غیر سرکاری اسکولوں کے طلبا نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اور مقابلوں کو کامیاب بنانے کی کوشش کی۔

More than five thousand students participated in the district level sports competition in Bhagalpur
ضلع سطحی کھیل کود مقابلے میں پانچ ہزار سے زائد طلباء کی شرکت (ETV Bharat Urdu)

بھاگلپور: ریاست بہار کے بھاگلپور میں آج سے ضلع سطحی کھیل کود مقابلوں کا آغاز ہوگیا ہے۔ جس میں ضلع کے 370 سرکاری و غیر سرکاری اسکولوں کے پانچ ہزار سے زائد طلباء و طالبات اس کھیل مقابلہ میں حصہ لے رہے ہیں۔ کھیل کود مقابلے کا افتتاح شہر کے سینڈس کمپاؤنڈ کے فٹبال میدان کیا گیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر راج کمار شرما، ڈپٹی ڈیولپمنٹ کمشنر کمار انوراگ کے علاوہ شہر کے ڈپٹی ایس پی اور دیگر اعلیٰ افسران موجود تھے جنہوں نے ہوا میں غبارے اڑا کر اس کھیل کود مقابلے کا آغاز کیا۔

پروگرام کی افتتاحی تقریب کے موقع پر بھاگلپور ضلع کے تمام بلاکس کے مختلف سرکاری/غیر سرکاری اسکولوں کے تقریباً 5000 کھلاڑیوں نے مارچ پاسٹ کیا۔ افتتاحی تقریب میں کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے بھاگلپور کے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ آج کھلاڑیوں کی تعداد اور جوش و خروش قابل دید ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت میں پڑھائی لکھائی کے ساتھ ساتھ کھیل کود بھی اہم ہے۔ اس لیے کہ اب کھیل میں بھی طلباء اپنا کریئر بنا سکتے ہیں۔ اس لیے پڑھائی لکھائی کے ساتھ کھیل کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ ڈپٹی کمشنر نے ان خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ چاہیں گے کہ یہ کھلاڑی یہاں کھیلیں، ریاست میں کھیلیں، ملک میں بھی کھیلیں اور بیرون ملک بھی کھیلیں اور بیرون ملک سے اپنے ملک میں میڈل لائیں۔

واضح رہے کہ حال ہی میں اختتام پذیر ہوئے پیرس اولمپک میں ہماری اتنی بڑی آبادی والے ملک نے صرف 6 تمغے ہی جیتے۔ اور اس میں بھی کوئی گولڈ میڈل نہیں تھا۔ ایسے میں اس طرح کے ضلع سطحی اسپورٹس کمپٹیشن کی اہمیت بڑھ جاتی ہے۔ اور حکومت بہار کا یہ قدم خوش آئند ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

بھاگلپور میں انگ کلا مہوتسو کا انعقاد، علاقائی زبان کو عام کرنے کی اپیل - Angika Kala Mahotsav

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.