ETV Bharat / state

جماعت اسلامی ہند کی خواتین ونگ کی جانب سے ملک گیر مہم - Morality is Freedom Campaign - MORALITY IS FREEDOM CAMPAIGN

ہندوستانی مسلمانوں کی سب سے بڑی تنظیموں میں سے ایک جماعت اسلامی ہند مہاراشٹر یونٹ کی خواتین ونگ کی جانب سے ایک مہم بنام (مورالیٹی اِز فریڈم) ''اخلاقیات ہی آزادی ہے'' مہم چلائی جارہی ہے جو پورے ستمبر مہینے تک جاری رہے گی۔

جماعت اسلامی ہند کی خواتین ونگ کی جانب سے ملک گیر مہم
جماعت اسلامی ہند کی خواتین ونگ کی جانب سے ملک گیر مہم (Etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 2, 2024, 5:14 PM IST

اورنگ آباد: مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد میں جماعت اسلامی ہند کی وومن ونگ کی جانب سے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں اخلاقی اقدار کی پاسداری کو لیکر کئی اہم اعلانات کیے گئے۔ اس تعلق سے جماعت کی ایک خاتون ذمہ دار نے بتایا کہ یہ مہم صرف ایک مذہب یا سماج کے لیے نہیں ہے بلکہ تمام طبقہ و مذاہب کے لوگوں کے لیے چلائی جارہی ہے اور اس کا مقصد یہ ہے کہ عوام تک اس پیغام کو عام کیا جائے کہ حقیقی آزادی کسے کہا جاتا ہے۔

جماعت اسلامی ہند کی خواتین ونگ کی جانب سے ملک گیر مہم (Etv bharat)

انھوں نے یہ بھی کیا کہ کسی شخص کو حقیقی آزادی تب ہی مل سکتی ہے جب وہ اخلاقی اقدار پر عمل پیرا ہو۔ اور اگر کوئی انسان اللہ تعالی کے احکامات اور اسلامی اصول و ضوابط پر عمل پیرا ہو جائے تو کبھی کسی کی حق تلفی نہیں ہوگی، لیکن اگر کوئی ان احکامات سے انکار کرے تو پھر سماج میں بگاڑ پیدا ہوجائے گا۔

اس تعلق سے جماعت اسلامی ہند کی ایک اور خاتون نے بتایا کہ 3 ستمبر یعنی بروز پیر کو اورنگ آباد حج ہاؤس میں مورالیٹی از فریڈم نامی اس ملک گیر مہم کی افتتاحی تقریب رکھی گئی ہے۔ جس میں حیدر آباد سے جماعت کی قومی اسسٹنٹ سیکریٹری عاصیہ تسلیم، ریاستی صدر الیاس فلاحی، وومن ونگ کی سیکریٹری ساجدہ پروین سمیت دیگر کئی بڑے عہدیداران شرکت کرنے والے ہیں۔

انھوں نے اس مہم کے ذریعے شہر اورنگ آباد میں شروع کی جانے والی سرگرمیوں کو لیکر بتایا کہ پہلے ڈور ٹو ڈور مہم چلائی جائے گی ساتھ ہی جہاں جہاں بھی خواتین کے ہفتہ واری اجتماعات ہوتے ہیں وہاں سورہ نور کی روشنی میں درس بھی دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ اسکول کالجز و یونیورسٹیز میں اس موضوع پر لیکچرس کا اہتمام کیا جائے گا۔ بچوں میں اسے لیکر تحریری مقابلے کا انعقاد، کوئز مقابلے سمیت بے حیائی کے خلاف دستخطی مہم بھی چلائی جائے گی۔

انھوں نے بتایا کہ پکی بستیوں کے ساتھ ساتھ کچی بستیوں میں بھی یہ مہم پورے زور و شور کے ساتھ چلائی جائے گی۔ براداران وطن خاص طور سے ہم وطنی بہنوں کی فیمیلیز کے ساتھ گیٹ ٹو گیدر پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا اور اس پیغام کو ان تک پہنچایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: اخلاقی گراوٹ کے باعث خواتین کے خلاف جرائم میں اضافہ ہورہا ہے: شائستہ رفعت

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.