ETV Bharat / state

مرادآباد: عید الفطر کی نماز دو مرحلوں میں ادا کی جائے گی - Eid ul Fitr in Moradabad - EID UL FITR IN MORADABAD

مرادآباد کی عیدگاہ میں عید الفطر کی نماز اس مرتبہ دو بار میں ادا کی جائے گی۔ کسی بھی طرح کی مذہبی پروگرام کو سڑکوں پر نہیں کرانے کے حکومت کے فیصلے کے بعد ضلع انتظامیہ اور مرادآباد کے امام شہر نے آپسی گفتگو کے بعد یہ فیصلہ لیا ہے۔

مرادآباد: عید الفطر کی نماز دو مرحلوں میں ادا کی جائے گی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 9, 2024, 5:58 PM IST

مرادآباد: عید الفطر کی نماز دو مرحلوں میں ادا کی جائے گی

مرادآباد: مرادآباد کی تاریخ میں پہلی مرتبہ عید الفطر کی نماز دو بار میں ادا کی جائے گی۔ چاند کی تصدیق کے بعد مرادآباد کی عید گاہ میں پہلی نماز آٹھ بجے ادا کی جائے گی جبکہ دوسری نماز نو بجے ادا کی جائے گی۔ ضلع انتظامیہ اور مرادآباد کے امام شہر اور دیگر معزز شخصیات کے درمیان کئی دور کی گفتگو کے بعد یہ فیصلہ لیا گیا۔

اس متعلق نائب شہر امام مفتی سید فہد علی نے ای ٹی وی بھارت سے خاص گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس مرتبہ عید کی نماز دو مرحلوں میں ادا کی جائے گی۔ اس کی وجہ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں ضلع انتظامیہ سے معلوم ہوا ہے کہ حکومت کا فیصلہ ہے کہ اس مرتبہ سڑکوں پر کسی بھی طرح کی مذہبی پروگرام کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اسی کے مدنظر کسی بھی طرح کی بد انتظامی سے بچنے کے لیے شہر کے معزز لوگوں اور ضلع انتظامیہ سے بات چیت کے بعد یہ فیصلہ لیا گیا ہے کہ عید کی نماز عید گاہ میں ہی دو بار میں ادا کی جائے۔ انہوں نے بتایا کہ پہلی جماعت صبح آٹھ بجے وہ پڑھائیں گے اور نو بجے ان کے والد محترم شہر امام سید معصوم علی پڑھائیں گے۔ نائب شہر امام نے مرادآباد کی عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ خوشگوار ماحول میں عید کی نماز ادا کریں۔

حالانکہ گزشتہ سال بھی یہ اعلان کیا گیا تھا کہ نماز عید گاہ کے حدود کے اندر ہی ادا کی جائے گی، مگر لوگوں نے عیدگاہ سے باہر سڑکوں پر نماز ادا کی تھی، اس سوال پر نائب مفتی صاحب نے کہا کہ اس مرتبہ حالات مختلف ہیں اور ضلع انتظامیہ نے بتایا ہے کہ اس مرتبہ حکومت کی طرف سے سڑکوں پر نماز اور دوسرے مذہبی پروگراموں پر پوری طرح پابندی لگا دی گئی ہے۔ جس طرح سے بات چیت ضلع انتظامیہ سے ہوئی ہے اس کے بعد سبھی کی مرضی سے یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ مرادآباد کی تاریخ رہی ہے کہ یہاں کی عوام چاہے وہ ہندو ہو یا مسلمان مل جل کر رہتے ہیں اور اس مرتبہ بھی امید ہے کہ حکومت کے اس فیصلے کو سبھی لوگ مانیں گے اور بہت خوشگوار ماحول میں نماز عیدالفطر ادا کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

اس معاملے پر بات چیت کرتے ہوئے ایس پی سٹی اکھلیش بھدوریہ نے بتایا کہ ضلع انتظامیہ نے مسلم دانشور، علماء اور شہر امام سے گفتگو کے بعد یہ فیصلہ لیا ہے کہ حکومت اتر پردیش کی ہدایات ہے کہ کسی بھی طرح کا مذہبی پروگرام سڑکوں پر نہ ہو، اسی کے ضمن میں عید کی نماز بھی عیدگاہ کی حدود کے اندر ہی ادا کرائی جائے گی اور اس کے لیے مکمل حفاظتی بندوبست کر لیے گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.