احمدآباد:ریاست گجرات کے احمدآبادمیں موم اسکول فیڈریشن کی جانب سے طلبا و طالبات کےبورڈ امتحانات کے مدنظر مختلف پروگرامز کو لے ایک اہم میٹنگ کا اہتمام کیا گیا ۔ایم او ایم اسکول فیڈریشن نے نہ صرف تعلیمی فضیلت بلکہ طلبا و طالبات کے درمیان جذباتی، سماجی اور جسمانی بہبود کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔
موم اسکول فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری کوثر علی سید نے کہا نے کہا کہ دسویں جماعت میں پڑھنے والے طلباء کے لیے شکشا یاترا اور پاس فار سیور (تعلیمی عمدگی)، اسکول فیڈریشن نے 22 جنوری سے ابتدائی امتحان سے قبل امتحان منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاکہ طلباء کو بورڈ کے امتحان سے پہلے دو امتحان دینے کا تجربہ حاصل ہو اور ہر اسکول کے ٹاپ تھری طلباء کو ٹرافیاں اور انعامات دیے جائیں اور ان کا جوش و خروش بڑھے۔
انہوں نے کہاکہ کمزور طلبہ کو تعلیم دینے کے لیے پاس فار سیور مہم کے ذریعے 200 طلبہ کو کریش کورس کے ذریعے پڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔ تعلیمی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے اختراعی طریقوں، ذاتی نوعیت کے سیکھنے کے طریقوں اور مسلسل تشخیص پر زور دیا گیا۔
میٹنگ میں کاروباری شخصیت حسیب کپاڈیہ نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کاروباری مہم بھی شروع کی جانی چاہیے، تاکہ طلبا و طالبات میں نوعمری سے ہی کاروباری شعور پیدا ہو سکے۔ انہوں نے اس مہم کے لیے 1.50 سے 2 لاکھ کی مالی امداد کا اعلان کیا۔
وہیں کریسنٹ اسکول کے پرنسپل عبدالقیوم شیخ نے کہا کہ اس فیڈریشن نے تعلیم کے ساتھ ساتھ پیشہ ورانہ غیر نصابی پروگراموں کو بڑھانے کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا، جس میں کھیل، فنون، ثقافتی اور پیشہ ورانہ سرگرمیاں شامل ہیں تاکہ طلباء ذہنی اور جسمانی طور پر تعلیم کے ساتھ تیار ہوں۔
یہ بھی پڑھیں:ندوۃ العلما نے دینی تعلیم کے ساتھ قانون کے کورس کا آغاز کیا، جانیں طلبا میں کیا تبدیلی آئی
افضال بھائی میمن نے اجلاس میں اپنے نمائندے کے ذریعے دسویں بورڈ کے نتائج میں سال کے بہترین سکولوں کے لیے فیڈریشن کے پہلے تین سکول پرنسپلز کو انعامات دینے کا اعلان کیا۔ فیڈریشن نے سماجی خدمت میں فعال حصہ لینے کی حوصلہ افزائی کے لیے طلبہ میں ذمہ داری اور ہمدردی کا احساس پیدا کرنے کے لیے مختلف کمیونٹی پر مبنی مہمات شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔