ETV Bharat / state

مظفر نگر میں کاوڑ یاتریوں کی ذہنی طور پر معذور شخص کے ساتھ مار پیٹ - Kanwar Yatra 2024 - KANWAR YATRA 2024

مظفر نگر میں کاوڑ یاتریوں نے ذہنی طور پر معذور شخص کے ساتھ مار پیٹ کی اطلاع ہے۔اس کے علاوہ ایک پیٹرول پمپ پر ملازمین کے ساتھ مار پیٹ کی بھی اطلاع ہے۔

مظفر نگر میں کاوڑ یاتریوں کی ذہنی طور پر معذور شخص کے ساتھ مار پیٹ
مظفر نگر میں کاوڑ یاتریوں کی ذہنی طور پر معذور شخص کے ساتھ مار پیٹ (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 25, 2024, 8:58 PM IST

مظفر نگر: اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر سے کانوڑ یاتریوں کی ایک اور ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں چند لوگ ایک پیٹرول پمپ کے ایک ملازم کو گھیر کر پیٹتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

دراصل سارا معاملہ مظفر نگر کے تھانہ علاقہ منصور پور کے دلی دہرادون قومی شہرہ 58 کا ہے۔ جہاں کچھ کانوڑ یاتری ایک پیٹرول پمپ پر آرام کر رہے تھے۔ آرام کرتے وقت کانوڑ یاتریوں کے ذریعہ آم کھا کر گٹھلی پھینکنے کے تنازع کو لے کر جب پیٹرول پمپ کے سیل مین نے ان سے کچڑا صاف کرنے کو کہا تو تنازعہ شروع ہوگیا۔

انہوں نے سیلز مین کو گھیر کر اس کی جم کر پٹائی کی۔ سیلز مین کی پٹائی ہوتے دیکھ پیٹرول پمپ پر موجود پیٹرول پمپ کے ملازمین نے کانوڑ یاتریوں سے سیلز مین کو بچانے کی کوشش کی۔ لوگوں نے پیٹرول پمپ کے آفس میں بھی جم کر توڑ پھوڑ کی ۔ پولیس کے علی افسران بھی موقع پر پہنچ گئے اور کناور یاتریوں کو سمجھا بجھا کر حالات کو قابو میں کیا۔

یہ بھی پڑھیں:یوپی کی دو تصویر: وارانسی میں شیو بھکتوں کا پھول سے استقبال، مظفرنگرمیں کانوڑیوں کا توڑ پھوڑ -

پولیس کا کہنا ہے کہ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ اس معاملے میں بھی پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ مظفر نگر ضلع انتظامیہ اور پولیس انتظامیہ کے اعلیٰ افسران کاوڑ راستوں پر گشت کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.