ETV Bharat / state

موبائل چور کے شبہ میں نوجوان کی پٹائی - Mob Beats Youth on Theft Suspect - MOB BEATS YOUTH ON THEFT SUSPECT

بیربھوم ضلع کے ملرپور میں مقامی باشندوں نے ایک نوجوان کو موبائل چوری کے شبہ میں پیٹر سے باندھ کر پٹائی کردی۔ اس واقعے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ پولیس نے مارپیٹ کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔

موبائل چور کے شبہ میں نوجوان کی پٹائی
موبائل چور کے شبہ میں نوجوان کی پٹائی (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 26, 2024, 5:06 PM IST

بیربھوم: مغربی بنگال کے بیر بھوم کے ملر پور تھانہ کے کوٹ گاؤں میں ایک نوجوان کو چور ہونے کے شبہ میں درخت سے باندھ کر مبینہ طور پر مارا پیٹا گیا۔ اس واقعہ سے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔ زخمی نوجوان کے والد نے ملر پور پولیس اسٹیشن میں تحریری شکایت درج کرائی ہے۔ ان کی شکایت کی بنیاد پر ملر پور تھانے کی پولیس لالن شیخ نامی نوجوان کو گرفتار کر لیا۔

مقامی باشندوں کا دعویٰ ہے کہ متاثرہ نوجوان کا ریکارڈ بہت اچھا نہیں ہے۔ انہیں گزشتہ پنچایت انتخابات سے قبل مشروط ضمانت پر رہا کیا گیا تھا۔ وہ چند ماہ قبل مبینہ طور پر آتشیں اسلحہ کے ساتھ پکڑا گیا تھا۔ ملر پور تھانے کی پولیس نے اس کے خلاف آتش اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ نوجوان اس الزام میں جیل میں تھا۔ مقامی باشندوں نے شکایت کی کہ ضمانت پر رہا ہونے کے بعد وہ گاؤں واپس آیا اور دوبارہ چوری کرنے لگے۔

یہ بھی پڑھیں:جھاڑ گرام اور تاریکشور میں دو افراد ہجومی تشدد کے شکار

متاثرہ نے شکایت کی، میں ٹوٹو کے ذریعہ حاجی پور جا رہا تھا، مجھے لالن شیخ اور اس کے رشتہ داروں نے پکڑ لیا اور اپنے گھر لے گئے اور وہاں بے رحمی سے پٹائی کی۔ وہ مجھے وہاں لے گئے اور ایک درخت سے باندھ دیا۔انہوں نے مجھ پر موبائل چوری کا الزام لگایالیکن ان کے پاس سے کوئی موبائل فون نہیں ملا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.