ETV Bharat / state

بیدر میں آزاد امیدوار محمد جاوید حسین کی تشہیری مہم - MLC Election In Karnataka - MLC ELECTION IN KARNATAKA

Independent Candidate Start Campaign شمال مشرقی گریجویٹ حلقہ سے آزاد امیدوار محمد جاوید حسین نے کہا کہ وہ طلبا و طالبات کے مسائل حل کرنے کا مقصد لے کر انتخابی میدان میں اترے ہیں۔

بیدر میں آزاد امیدوار محمد جاوید حسین کی تشہیری مہم
بیدر میں آزاد امیدوار محمد جاوید حسین کی تشہیری مہم (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 1, 2024, 2:16 PM IST

بیدر میں آزاد امیدوار محمد جاوید حسین کی تشہیری مہم (etv bharat)

بیدر: ریاست کرناٹک میں ایم ایل سی انتخابات 2024 کی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں۔ سیاسی جماعتوں کے ساتھ ساتھ آزاد امیدوار بھی تشہیری مہم مصروف ہیں۔ امیدواروں کی جانب سے ووٹرز کی توجہ اپنی طرف راغب کرنے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا چکے ہیں۔ شمال مشرقی گریجویٹ حلقہ سے آزاد امیدوار محمد جاوید حسین نے کہا کہ کلیان علاقے میں طلباو طالبات کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔انتخابات میں جیت ملنے کے بعد ان کے مسائل کے حل کرنے کے لیے ان کی حمایت کی جائے ۔انہوں نے بھاری اکثریت سے کامیاب کی اپیل کی۔

محمد جاويد حسين نے بیدر کے ووٹرز سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے۔نوجوانوں کی بے روزگاری دور کرنے کے لئے نوجوانوں سے انہیں حمایت کرنے کی اپیل کی ہے۔نوجوانوں کی حمایت سے ہی کامیابی مل سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کا سب سے بڑا مسئلہ روزگار ہے۔ نوجوان اس ملک کی ریڑ کی ہڈی ہے لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ وہ بے روزگار ہیں۔ سرکاری محکمہ جات میں نوجوانوں کو مستقل روزگار کے لیے جدوجہد کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

یہ بھی پڑھیں:بیدر: جون 4 کو ووٹوں کی گنتی کا عمل پرامن طریقہ سے ہو

اس موقعے پر ڈاکٹر محمد مسعود الدین الحیرہ ایجوکیشن سوسائٹی، ایوب خان نیشنل ایجوکیشن سوسائٹی،ڈاکٹر محمد سراج احمد اسسٹنٹ پروفیسر کے بی این یونیورسٹی گلبرگہ محمد منصور احمد اسسٹنٹ پروفیسر کے بی این یونیورسٹی گلبرگہ مجاہد رؤف احمد مظہری وہ دیگر اس پریس کانفرنس میں موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.