ممبئی: مالیگاؤں اور دھلے بلدیہ نے اپنے علاقوں میں گھر ٹیکس میں اضافہ کیا ہے اسکو لیکر مالیگاؤں کے رکن اسمبلی مفتی اسماعیل اور دھلے کے رکن اسمبلی فاروق شاہ نے کئی بار حکومت اور بلدیہ کے اعلیٰ افسران سے بات چیت کی لیکن کوئی خاطر خواہ نتیجہ نہیں نکلا۔
مجبوراً دونوں اراکین اسمبلی نے آج ایوان اسمبلی کی سیڑھیوں پر بیٹھ کر پرامن طریقے سے احتجاج کیا۔حیرانی اس بات کی کہ ہے ارکان اسمبلی کے احتجاج کے دوران وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کا وہاں سے گزر ہوا۔
وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے نے فورا اس معاملے میں حکومتی حکام کو فون کرکے اضافی کرایہ کو کم کرنے کا حکم صادر کیا۔مفتی اسماعیل نے کہا کہ مالیگاؤں دھلے یہ ساری بستیاں غریب مزدور محنت کش عوام کو بستی ہے۔افلاس غربت کی باہوں میں یہ بستیاں آج بھی بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں۔
انہوں نے مزہد کہاکہ باوجود اس کے بلدیہ کہ یہ رویہ ان مزدوروں اور محنت کش عوام کے ساتھ جو ہے وہ شرمناک ہے۔یہی سبب ہے کہ ہم نے ان کی آواز ایوان اسمبلی میں پہنچائی حکومت کی آنکھیں کھولنے کے لیے ہم نے خاموش احتجاج کیا۔
یہ بھی پڑھیں:سرکاری وفد میں او بی سی لیڈر شبیر انصاری بھی موجود
پراپرٹی ٹیکس میں اس طرح بےتحاشہ اضافہ کرنا یہ صحیح نہیں ہے ہم ریاست کہ وزیر اعلیٰ کے شکر گزار ہیں جنہوں نے فوراً مداخلت کر کے اضافی ٹیکس پی روک لگائی۔۔۔