ETV Bharat / state

رکن اسمبلی عبدالکریم چودھری سیاست کے میدان میں ایک بار پھر سرگرم - عبدالکریم چودھری کے لہجے میں تبدیلی

Abdul Karim Chowdhury Active Again: شمالی دیناج پور کے اسلام پور سے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی عبد الکریم چودھری کی ترنمول کانگریس سے ناراضگی ختم ہوتی نظر آ رہی ہے۔ ممتا بنرجی کی درخواست پر عبدالکریم نہ صرف پارٹی کے اجلاس میں شریک ہوئے بلکہ سیاسی میدان ایک بار پھر سرگرم ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ پارٹی کی ذمہ داریاں پوری کرنے کے لیے تیار ہیں۔

رکن اسمبلی عبدالکریم چودھری سیاست کے میدان میں ایک بار پھر سرگرم

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 8, 2024, 11:28 AM IST

اسلام پور: مغربی بنگال اسمبلی کے سب سے پرانے رکن اسمبلی عبد الکریم چودھری کی ترنمول کانگریس سے ناراضگی ختم ہوتی جارہی ہے۔ اسمبلی اجلاس میں شرکت نہیں کرنے کے اعلان کے باوجود ممتا بنرجی کی درخواست پر وہ نہ صرف اجلاس میں شریک ہوئے بلکہ انہوں نے کہا کہ وہ پارٹی کی ذمہ داریاں پوری کرنے کے لیے تیار ہیں۔ عبد الکریم چودھری شمالی دیناج پورے کے اسلام پور سے رکن اسمبلی ہیں۔ ممتا بنرجی نے اپنے شمالی دیناج پور کے حالیہ دورے کے دوران انہوں نے عبد الکریم چودھری کو میٹنگ میں اہمیت دی اور سرکاری تقریب میں قریب میں بٹھایا۔ عبدالکریم چودھری نے اس سے قبل بجٹ سیشن میں شرکت نہیں کرنے کا اعلان کیا تھا۔ مگر ممتا بنرجی کی طرف سے پہل کے بعد بجٹ اجلاس کے پہلے دن سے ہی اسمبلی میں شریک ہوئے۔ طویل وقفے کے بعد عبد الکریم چودھری اسمبلی کے سیشن میں حاضر ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ میرے لیڈر نے مجھے پارٹی کے کام میں سرگرم رہنے کی ہدایت دی ہے۔ میں نے ان سے وعدہ کیا تھا کہ پارٹی کی طرف سے دی گئی تمام ذمہ داریاں پوری کروں گا۔ اس کے علاوہ لوگوں کے تئیں بھی میری ذمہ داری ہے۔ مجھے ان کے لیے کام کرنا ہے جنہوں نے مجھے ووٹ دیا۔ اس لیے میں دوبارہ اسمبلی میں آ کر اپنا فرض ادا کر رہا ہوں۔‘‘

شمالی دیناج پور ضلع میں گذشتہ سال پنچایت انتخابات سے قبل ترنمول کانگریس کے کئی کارکنان کی موت ہو گئی تھی۔ مبینہ طور پر پارٹی جھگڑے میں ان کی موت ہوئی۔ کریم کی شکایت ضلع ترنمول کانگریس کے صدر کنہیا لال اگروال کے خلاف تھی۔ انہوں نے اس بارے میں وزیر اعلیٰ سے بھی بات کی تھی مگر وزیر اعلیٰ نے ان کی باتوں پر کوئی توجہ نہیں دی۔ ترنمول کانگریس کے آل انڈیا جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی شمالی دیناج پور کے دورے پر گئے تو عبد الکریم چودھری کو امید تھی کہ وہ ان کے گھر آئیں گے مگر ابھیشیک بنرجی ان کے گھر نہیں گئے۔

عبدالکریم چودھری اس سے ناراض ہوکر پنچایت انتخابات میں کئی حلقوں میں آزاد امیدوار کھڑا کیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ترنمول کانگرس کی ضلع قیادت نے پنچایت انتخابات میں ان کے پیروکاروں کو ٹکٹ نہیں دیا۔ ان میں سے کچھ جیت گئے۔ اس کے بعد کریم نے ضلعی صدر کے خلاف اعلان جنگ کرتے ہوئے پارٹی کے تمام پروگراموں سے کنارہ کشی اختیار کرلی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ کسی سرکاری تقریب میں شرکت نہیں کریں گےاور نہ ہی اسمبلی سیشن میں شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ابھیشیک بنرجی نے 16فروری کواہم میٹنگ بلائی

اس کے بعد سے ہی عبد الکریم چودھری پارٹی کے سینئر لیڈروں کی کھلے عام تنقید کررہے ہیں ۔اس کی وجہ سے پارٹی میں بے چینی پھیل گئی تھی ۔انہوں نے ابھیشیک بنرجی اور پارٹی کے ریاستی سکریٹری کنال گھوش کی بھی سخت تنقید کی ہے۔تاہم انہوں نے ماضی کے تبصرے سے متعلق کہا کہ وہ پیچھے مڑ کر دیکھنا نہیں چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میں 1969 سے قانون ساز اسمبلی کا رکن ہوں۔ فی الحال ملک میں کوئی ایسا سیاستدان نہیں ہے جو 11 بار ایم ایل اے رہا ہو۔ ممتا نے مجھے وہ اعزاز دیا ہے۔ اس لیے میں ان کی قیادت میں لڑنے کے لیے پرعزم ہوں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.