مدنی پور: مدنی پور شہر میں روڈ شو کے دوران بالی ووڈ کے مشہور اداکار متھن چکرورتی پر نامعلوم افراد کے ذریعہ پانی کے بوتلیں پھینکے جانے کے واقعے کے بعد افراتفری مچ گئی۔
اس کے بعد ترنمول کانگریس کے حامیوں نے متھن چکرورتی کے خلاف نعرہ بازی شروع کردی۔ بی جے پی کے کارکنان نے بھی جواب میں نعرہ بازی کی ۔حالات کو قابو میں کرنے کے لئے مقامی تھانے کی پولیس کو بڑی مشقت اٹھانی پڑی۔
متھن چکرورتی نے کہاکہ نعرہ بازہ اور پانی کے بوتلیں پھینکنے سے کچھ ہونے والا نہیں ہے ۔مغربی بنگال کے لوگ فیصلہ کرچکے ہیں۔بنگال کے ووٹرز لوک سبھا انتخابات کو لے کر من بنا چکے ہیں۔چند لوگوں کی مخالفت سے ووٹرز پر کوئی اثر پڑنے والا نہیں ہے۔
بی جے پی کے رہنما متھن چکرورتی نے کہاکہ روڈ شو میں لوگوں کی بھیڑ سے مخالف پارٹی خوفزہ ہو چکی ہے۔شکست کے ڈر کی وجہ سے افراتفری کا پیدا کرنے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے ۔اس سے ٹی ایم سی کو فائدہ نہیں ملے گا۔
یہ بھی پڑھیں:اگر سی اے اے کو اقلیتوں کے خلاف استعمال کیا گیا تو میں اپنا تھوک چاٹوں گا : متھن چکرورتی - Lok Sabha Election 2024
ان کا مزید کہنا ہے کہ روڈ میں جو دیکھ رہا ہے وہ ہی لوک انتخابات کا نتیجہ ہے۔بی جے پی جیت رہی ہے۔ترنمول کانگریس کے پاس کوئی راستہ نہیں ہے۔ان کے پاس کچھ بھی نہیں ہے اسی وجہ سے وہ بیک فٹ پر ہیں ۔