ETV Bharat / state

امریکہ میں حیدرآباد سے تعلق رکھنے والا طالب علم مردہ پایا گیا - Hyderabad student found dead in US

Missing Hyderabad student found dead in US حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے ایک 25 سالہ طالب علم امریکہ کے شہر کلیولینڈ میں پر اسرار طور پر مردہ پایا گیا۔ وہ گزشتہ کئی دنوں سے لاپتہ تھا۔ پولیس نے پورے معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 9, 2024, 2:06 PM IST

امریکہ میں حیدرآباد سے تعلق رکھنے والا طالب علم مردہ پایا گیا

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ کے حیدرآباد کے قریب واقع گاوں ناچارم کے رہنے والے محمد عبدالعرفات نام کا طالب علم اوہائیو کی کلیو لینڈ یونیورسٹی میں انفارمیشن ٹیکنالوجی میں ماسٹر ڈگری کر رہا تھا۔وہ گزشتہ سات مارچ سے وہ خاندان والوں سے رابطے میں نہیں تھا۔اسی درمیان طالب علم کے اہل خانہ کو تاوان کی کال موصول ہوئی تھی۔

نیو یارک میں قونصلیٹ جنرل آف انڈیا نے اپنے ایکس ہینڈل پر طالب علم کی موت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے کہاکہ طالب علم محمد عبدالعرفات کے بارے میں جان کر بے حد دکھ ہوا ۔گزشتہ کئی دنوں سے ان کی تلاش جاری تھی۔کلیولینڈ کے اوہائیو میں انہیں مردہ پایا گیا۔

قونصل خانہ محمد عبدالعرفات کی موت کی مکمل تحقیقات کو یقینی بنانے کے لیے مقامی ایجنسیوں سے رابطے میں ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہم سوگوار خاندان کو ان کی میت کو ہندوستان پہنچانے کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ 21 مارچ کو ہندوستانی قونصل خانے نے پوسٹ کیا تھا کہ عرفات کے اہل خانہ اور امریکہ میں حکام سے رابطے میں ہے اور طالب علم کو جلد سے جلد تلاش کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

حیدرآباد کے قریب ملکاجگیری ضلع میں رہنے والے عرفات کے اہل خانہ کو ایک نامعلوم شخص کی کال موصول ہوئی تھی اس نے دعویٰ کیا تھا کہ عرفات کو منشیات فروخت کرنے والے گروہ نے مبینہ طور پر اغوا کیا ہے اور اس کی رہائی کے لیے 1,200 امریکی ڈالر کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Attack on Indian Student امریکہ میں ہندوستانی طالب علم پر حملہ

عرفات کے والد محمد سلیم نے بتایا کہ انہیں 17 مارچ کو کال موصول ہوئی تھی۔ کال کرنے والے نے تاوان ادا نہ کرنے کی صورت میں عرفات کے گردے فروخت کرنے کی دھمکی دی تھی۔ عرفات مئی 2023 میں کلیولینڈ یونیورسٹی سے آئی ٹی میں ماسٹرز کرنے کے لیے امریکہ گئے تھے۔ اس کے اہل خانہ کا دعویٰ ہے کہ اس نے 7 مارچ سے ان سے بات نہیں کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.