ETV Bharat / state

بنگلہ دیش کے رکن پارلیمان انوار العظیم کی لاش کولکاتا سے برآمد - Bangladesh MP Body Recovered - BANGLADESH MP BODY RECOVERED

Bangladesh MP Body Recovered From Newtown Flat مغربی بنگال میں لاپتہ بنگلہ دیش کے رکن پارلیمان نوارالعظیم کی لاش کولکاتا سے متصل نیو ٹاون کے ایک فلیٹ سے ہوئی ہے۔ بدھان نگر کمشنریٹ نے بدھ کی صبح بنگلہ دیش عوامی لیگ کے رکن پارلیمان انوارالعظیم کی لاش برآمد کی۔ پولیس نے پورے معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

بنگلہ دیش کے رکن پارلیمان انوار العظیم کی نیو ٹاؤن سے لاش برآمد
بنگلہ دیش کے رکن پارلیمان انوار العظیم کی نیو ٹاؤن سے لاش برآمد (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 22, 2024, 2:53 PM IST

Updated : May 22, 2024, 3:01 PM IST

کولکاتا: بنگلہ دیش کے رکن پارلیمان انوار العظیم کی لاش کولکاتا سے متصل نیو ٹاؤن کے ایک فلیٹ سے برآمد ہوئی ہے۔ وہ علاج کے لیے بھارت آنے کے بعد گذشتہ آٹھ روز سے لاپتہ تھے۔ بنگلہ دیش کی حکمران جماعت عوامی لیگ کے تین بار کے رکن پارلیمان کی لاش بدھ کی صبح برآمد ہونے کے بعد سنسنی پھیل گئی ہے۔ ان کی موت کی وجہ اب تک معلوم نہیں چل سکی ہے۔

بدھ نگر پولس کمشنریٹ کے انٹیلی جنس ڈپارٹمنٹ کے ایک سینئر افسر نے اپنا نام ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ ہم نے بڑی مشقت کے بعد بنگلہ دیش کے رکن پارلیمان کا سراغ لگایا۔ نیو ٹاؤن میں ایک رہائش گاہ پر تلاشی کے دوران آج ایک لاش برآمد ہوئی ہے۔ تحقیقات جاری ہیں۔ رہائش گاہ کے سی سی ٹی وی فوٹیج کی بھی جانچ کی جا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بتایا جاتا ہے کہ تحقیقات میں ایس ٹی ایف اور آئی بی کے جاسوس بھی شامل ہیں۔ انوار العظیم کولکاتا پہنچنے کے بعد سے جس گاڑی کا استعمال کر رہے تھے اس کا بھی سراغ لگایا گیا ہے۔پورے معاملے کی تفتیش کی جاری ہے۔ اس معاملے میں مزید کچھ کہا نہیں جا سکتا۔

پولیس ذرائع کے مطابق عوامی لیگ کے رکن پارلیمان انوار العظیم کے ساتھ دو دیگر افراد بھی تھے۔ پولیس کا اندازہ ہے کہ وہ اس واقعے میں براہ راست ملوث ہو سکتے ہیں۔ قیاس آرائی ہے کہ واردات کے فوراً بعد دونوں ملک سے فرار ہو گئے ہوں گے۔ پولیس اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ انوار العظیم کو قتل کیا گیا یا کسی اور وجہ سے ان کی موت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ نے رفح میں جاری اسرائیلی جارحیت کی وجہ سے امدادی کارروائیوں کو بند کر دیا

واضح رہے کہ انوارالعظیم بنگلہ دیش کے جھنیداہ-4 حلقہ سے رکن پارلیمان تھے۔ 12 مئی کو مغربی بنگال آئے تھے۔ وہ کولکاتا کے بارانگر میں اپنے دوست گوپال بسواس کے گھر ٹھہرے۔ وہ 14 مئی کو ایک دوست کے گھر جانے کے لیے نکلے تھے، لیکن وہ واپس نہیں آئے۔ اس کے بعد سے ان کا کوئی اتا پتہ نہیں تھا۔ اس سلسلے میں بارانگر پولس اسٹیشن میں گمشدگی کی شکایت درج کرائی تھی۔

Last Updated : May 22, 2024, 3:01 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.