ETV Bharat / state

اداکارہ مشیکا چورسیہ نے اجمیرشریف کی درگاہ پر حاضری دی - Mishika Chourasia In Ajmer Sharif - MISHIKA CHOURASIA IN AJMER SHARIF

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ مشیکا چورسیہ نے اجمیر شریف کی درگاہ پر حاضری دی اور اپنے فلمی کیرئیر کی کامیابی کے لئے دعا مانگی۔ انہوں نے کہاکہ اجمیرشریف کی درگاہ سے انہیں بہت کچھ ملا ہے۔ اسی امید کے ساتھ خواجہ صاحب کی دربار میں حاضری دینے آئی ہوں۔

اداکارہ مشیکا چورسیہ اجمیر کی اجمیرشریف کی درگاہ پر حاضری

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 30, 2024, 12:44 PM IST

اداکارہ مشیکا چورسیہ اجمیر کی اجمیرشریف کی درگاہ پر حاضری

اجمیر: اجمیرشریف کی درگاہ پر حاضری دینے کے بعد بالی ووڈ کی اداکارہ مشیکا چورسیہ نے کہاکہ خواجہ معین الدین چشتی کی دربار میں آکر ایک سکون ملتا ہے۔خوشی ملتی ہے۔خواجہ صاحب کی درگاہ سے انہیں فلمی دنیا میں شہریت ملی۔

اداکارہ نے اجمیر شریف کی درگاہ پر چادر چڑھائی۔ان کے ہمراہ رشتہ داروں کو درگاہ کے خادم سید قطب الدین سخی نے زیارت کرائی اور دربار کی دستار بندی کر تبرک پیش کیا۔

اس موقع پر انہوں نے اپنے والدین کی جانب سے بھی چادر پوشی کی اور زندگی میں کامیابی کی دعا مانگی۔ مشیکا چورسیہ نے فلم " اناڑی از بیک" اور "رنگیلا راجہ" میں اپنی اداکاری کے جلوے دکھائے ہیں, یہی وجہ ہے کہ فلموں میں کامیابی ملنے کے بعد وہ اجمیر شریف پہنچی ہیں۔

مشیکا چورسیہ نے بتایا کہ بچپن سے ہی انہیں فلموں میں جانے کا شوق تھامگر کسی وجہ سے وہ فلموں میں کام نہیں کر پائی تھی لیکن اچانک انہیں فلموں میں اداکاری کا موقع ملا اور ان کی دلی خواہشات پوری ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:بالی ووڈ اداکارہ ریتو شیو پوری نے اجمیر شریف کی درگاہ پر حاضری دی

انہوں نے مزید کہاکہ ان کا فلمی بیک گراونڈ نہیں تھا۔اس کے باوجود انہوں نے بالی ووڈ کی کئی فلموں میں کام کیا۔وہ کرینہ کپور خان سے بے حد متاثر ہیں۔کرینہ کپور خان کو دیکھ کر ہی بالی ووڈ میں قدم رکھنے کا فیصلہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.