ETV Bharat / state

گیا میں کشیدگی پیدا کرنے کی غرض سے مزار اور کربلا کو شرپسندوں نے نقصان پہنچایا - Tension in Gaya

Shrines Damaged in Gaya: گیا میں ایک مذہبی مقام ' کربلا اور مزار ' کے احاطہ کے ایک چھوٹے حصہ کو بدمعاشوں نے نقصان پہنچایا ہے، اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی پولیس نے ایک شخص کو گرفتار بھی کیا ہے۔ ایس ایس پی نے کہا کہ حالات معمول پر ہیں تاہم احتیاط کے طور پر پولیس جوانوں کی تعیناتی ہے چونکہ آج رام نومی ہے اور رام نومی کا جلوس نکلنے والا ہے اس لیے خاص نگاہ ہے۔

Miscreants damaged shrines and Karbala to create tension in Gaya

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 17, 2024, 4:35 PM IST

گیا میں کشیدگی پیدا کرنے کی غرض سے مزار اور کربلا کو شرپسندوں نے نقصان پہنچایا

گیا: ضلع گیا کے بیلا گنج تھانہ علاقہ کے بیلاگنج پڑاؤ کے نزدیک واقع ایک مذہبی مقام کو شر پسند عناصروں نے نقصان پہنچانے کی غرض سے اس کے کچھ حصہ کو توڑ نےکی کوشش کی ہے۔ معاملہ طول نہیں پکڑے اس کو لے کر مقامی لوگوں نے دانشمندی کا ثبوت پیش کرتے ہوئے اس کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دی۔ جس کے بعد موقع پر پولیس پہنچی اور پورے حالات کا جائزہ لیا۔ ایس ایس پی آشیش بھارتی نے بتایا کہ مقامی تھانے کو اس کی اطلاع ملنے کے بعد تھانہ انچارج کی طرف سے انہیں فوری طور پر اطلاع دی گئی۔ جس کے بعد ان کی ہدایت پر لاء اینڈ آرڈر ڈی ایس پی خورشید عالم کو موقع پر بھیجا گیا۔ ڈی ایس پی خورشید عالم نے بتایا کہ موقع پر جب وہ پہنچے تو پایا کہ ایک مذہبی مقام کی دیوار ٹوٹی ہوئی ہے اور اس کے اندر کے حصہ کو بھی نقصان پہنچایا گیا ہے، پورے معاملہ کی تفتیش کی گئی ، کچھ لوگوں کی پہچان بھی کی گئی ہے۔ اس میں ایک شخص کو گرفتار بھی کیا گیا ہے اور اس سے پوچھ تاچھ کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیراعظم مودی کی گیا میں ریلی، ہندو راشٹر بنانے کا مطالبہ - Prime Minister Modi In Gaya

انہوں نے کہا کہ معاملہ کو سنجیدگی سے خود ایس ایس پی نے لیا ہے اور انکی ہدایت پر علاقے میں پولیس کی جانب سے فلیگ مارچ کیا گیا اور ساتھ ہی احتیاط کے طور پر پولیس جوانوں کی تعیناتی کی گئی ہے۔ حالات معمول پر ہیں تاہم پھر بھی پولیس محتاط ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک مشکوک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔ آگے کی کارروائی جاری ہے اور لوگوں سے پرسکون رہنے کی اپیل کی گئی ہے۔ کوئی بھی بخشا نہیں جائے گا۔ موقع پر موجود بلاک سرکل آفیسر سے کہا گیا ہے کہ وہ نقصان جو ہوا ہے اس کا اندازہ لگا کر کام کروائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.