ETV Bharat / state

کال سینٹر کے ذریعہ مذہب اسلام سے متعلق غلط فہمیوں کو دور کیا جاتا ہے - Jamaat e Islami Campaign - JAMAAT E ISLAMI CAMPAIGN

Jamaat e Islami Hind Campaign: موجودہ دور میں مذہب اسلام کو بدنام کرنے کے لیے مختلف کوششیں کی جا رہی ہیں، تو وہی جماعت اسلامی ہند 2013 سے ایسے برادران وطن کی غلط فہمیوں کو دور کر رہی ہے جنہیں اسلام میں غلط فہمیاں نظر آتی ہے، جماعت اسلامی ہند کی جانب سے ایک کال سینٹر چلایا جا رہا ہے جس کا ہیڈ کوارٹر حیدر آباد میں واقع ہے، اور یہاں پر مختلف زبانوں میں اسلام کی معلومات برادران وطن کو دی جاتی ہے، ساتھ ہی اس اسلامک سینٹر سے سبھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لوگوں سے جڑ کر ان کے سوال و جواب بھی دیے جاتے ہیں، اور ہفتہ میں ایک بار فیس بک لائیو کے ذریعہ ہزاروں برادران وطن سے جوڑا جاتا ہے اور ان کے مسائل اور غلط فہمیوں کو دور کیا جاتا ہے۔

Misconceptions related to the religion of Islam are cleared by the call center
کال سینٹر کے ذریعہ مذہب اسلام سے متعلق غلط فہمیوں کو دور کیا جاتا ہے (ETV Bharat Urdu)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 6, 2024, 5:27 PM IST

کال سینٹر کے ذریعہ مذہب اسلام سے متعلق غلط فہمیوں کو دور کیا جاتا ہے (ETV Bharat Urdu)

اورنگ آباد: ملک میں سوشل میڈیا کے ذریعہ اشتعال انگیز بیانات دیکر و لکھ کر ایک دوسرے کے مذاہب کے بیچ میں نفرت پیدا کی جا رہی ہے، تو وہیں کئی سارے ایسے بھی لوگ ہیں جو اپنے اپنے مذہب کو لے کر غلط فہمیوں کو دور کر رہے ہیں، اسی کڑی میں جماعت اسلامی ہند کی جانب سے ایک کال سینٹر چلایا جا رہا ہے جس میں مختلف زبانوں میں برادران وطن کی غلط فہمیوں کو دور کیا جا رہا ہے اور یہ سلسلہ 2013 سے چل رہا ہے۔ جماعت اسلامی ہند اورنگ آباد کے رکن نوشاد عثمانی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 2013 میں ہم نے محسوس کیا کہ جب منافرت کی وبا بہت زیادہ ملک میں پھیل رہی تھی، تو اُن غلط فہمیوں کو دور کرنے کے لیے جماعت اسلامی ہند نے ایک کال سینٹر قائم کیا، یہ اسلامک انفارمیشن سینٹر حیدر آباد کے ہیڈ آفس سے چلایا جاتا ہے جو آٹھ زبانوں میں چلا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Come To Our Mosque: جماعت اسلامی کی دعوت پر بڑی تعداد میں برادران وطن نے مساجد کا دورہ

انہوں نے کہا کہ اس اسلامک سینٹر میں اسلام کے تعلق سے صحیح معلومات دی جاتی ہیں اور برادران وطن کی مختلف غلط فہمی کو سوال وجواب کے ذریعہ دور کیا جاتا ہے، اس اسلامک کال سینٹر میں کال کے لیے خاص طور سے برادران وطن کو ترجیح دی جاتی ہے، اور اس کال سینٹر میں تقریباً آٹھ زبانوں میں معلومات دی جاتی ہے۔ اس میں اردو، انگلش، ملیالم، بنگالی، تیلگو، تمل، کنڑ اور اڑیہ زبانیں شامل ہیں، اس کال سینٹر کا مقصد اسلام مذہب کی غلط فہمیوں کو دور کرنا اور انسانوں سے انسان کو جوڑنا ہے، اس کال سینٹر کا پروموشن بڑے بڑے ہولڈنگز اور جماعت اسلامی ہند کے پروگرامز کے ذریعہ کیا جاتا ہے۔ اسلام کی غلط فہمیاں صرف کالنگ کے ذریعہ ہی دور نہیں کی جاتی، بلکہ جتنے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ہیں وہاں پر بھی جماعت اسلامی کا ہیلپ لائن نمبر اور وہاں سے بھی ایک دوسرے سے رابطہ کر کے برادران وطن کی غلط فہمیوں کو دور کیا جاتا ہے۔
نوشاد عثمان کا کہنا ہے کہ اس کال سینٹر پر اسلامی معلومات کے لیے کئی سارے فون کال آتے ہیں، ساتھ ہی کہیں سارے ایسے بھی برادران وطن اور صحافی ہیں جنہیں اسلام کی معلومات کی ضرورت ہوتی ہے، تو ہم ایسے لوگوں کو بھی فون کال کر کے معلومات فراہم کرتے ہیں۔ ہفتہ میں ایک بار بدھ کے دن 10 بجے مراٹھی میں فیس بک لائیو بھی کیا جاتا ہے جس میں کئی سارے لوگ جڑتے ہیں اور سوال وجواب کا سلسلہ جاری رہتا ہے، ہر روز واٹس ایپ کے ذریعہ 10 ہزار سے زائد لوگوں سے جوڑا جاتا ہے، دنیا بھر کے کئی سارے لوگ جنہیں اسلام کی غلط فہمی ہوتی ہے وہ لوگ جماعت اسلامی کے ساتھ رابطے سے جڑ رہے ہیں، نوشاد عثمان نے بتایا کہ پہلے اس کال سینٹر پر کئی سارے ایسے کال آتے تھے جس میں کہا جاتا تھا کہ مسلمان دہشت گرد ہیں، اور کئی سارے مسلمانوں پر الزام عائد کرتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ لیکن اب وقت کے ساتھ کئی سارے برادران وطن بدل گئے ہیں اور اب وہ کہتے ہیں کہ قرآن کی آیت میں اس طرح لکھا گیا ہے لیکن مسلمان اب ایسے کیوں ہوتے ہیں۔ موجودہ دور میں جس طرح سے مسلمانوں کے کردار کو لے کر سینما گھروں میں فلم بنائی جا رہی ہے۔ اس کی مخالفت میں جماعت اسلامی ہند کی جانب سے شارٹ فلم بنائی جا رہی ہے تاکہ لوگوں کو جلدی سے سمجھ میں آئے کہ کس طرح سے مذہب اسلام میں غلط باتیں پھیلائی جا رہی ہیں۔

اگر کسی برادران وطن کو جماعت اسلامی کے اسلامک کال سینٹر سے رابطہ قائم کرنا رہا تو وہ 18005723000 پر کال کر سکتے ہیں اور اس میں مختلف زبانوں میں بات کی جاتی ہے اور جس زبان میں آپ کو بات کرنا ہے۔ اس نمبر کو آپ نے دبانا چاہیے جب جا کر آپ کی بات جماعت اسلامی کے کال سینٹر میں ہوں گی اور آپ کی جتنے بھی غلط فہمیاں ہیں وہ ساری غلط فہمیاں دور کی جائیں گی، جماعت اسلامی ہند کے اس اقدام کی سماجی حلقوں میں ستائش کی جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.