ETV Bharat / state

کوئز مقابلوں کے ذریعہ اسلام کے تعلق سے غلط فہمیاں دور کی جا سکتی ہیں: اجین شہر قاضی - QUIZ COMPETITION

اجین شہر قاضی خلیق الرحمٰن نے کہا کہ اسلامی تعلیمات پر مبنی کوئز مقابلے کروانا ضروری ہیں۔تاکہ اسلام سے متعلق غلط فہمیاں دور کی جاسکیں۔

Misconceptions about Islam can be cleared through quiz competition: Ujjain Shahar Qazi
کوئز مقابلوں کے ذریعہ اسلام کے تعلق سے غلط فہمیاں دور کی جا سکتی ہیں: اجین شہر قاضی (ETV Bharat Urdu)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 21, 2024, 4:30 PM IST

اجین: تعلیم کے ذریعہ انسان میں شعور پیدا ہوتا ہے۔ دنیاوی تعلیم جہاں انسان کو پاک اور شفاف زندگی گزر بسر کرنے میں مدد کرتی ہے تو وہیں دینی تعلیم ایمان میں پختگی لاتی ہے۔ بلکہ مذہب کو لے کر جو لوگ غلط فہمیوں کا شکار ھوتے ہیں ان کی غلط فہمی کو دور کرتی ہے۔ اسی سنجیدہ موضوع کو لے کر ریاست مدھیہ پردیش کے تاریخی شہر اجین کی سماجی تنظیم صراط النبی کمیٹی گزشتہ کئی سالوں سے شہر اور اطراف کے اضلاع کے بچوں کے درمیان اسلامی مقابلہ جات منعقد کرتی ہے۔ جس میں ہزاروں بچے ہر سال حصہ لے کر اپنے علم میں اضافہ کرتے ہیں۔

کوئز مقابلوں کے ذریعہ اسلام کے تعلق سے غلط فہمیاں دور کی جا سکتی ہیں: اجین شہر قاضی (ETV Bharat Urdu)
Misconceptions about Islam can be cleared through quiz competition: Ujjain Shahar Qazi
کوئز مقابلوں کے ذریعہ اسلام کے تعلق سے غلط فہمیاں دور کی جا سکتی ہیں: اجین شہر قاضی (ETV Bharat Urdu)

ریاست مدھیہ پردیش کے تاریخی شہر اجین کی سماجی تنظیم صراط النبی کمیٹی کئی سالوں سے اسلامی کوئز مقابلہ منعقد کر رہی ہے۔ اس بار بھی یہ مقابلہ عمل میں آیا۔ جس میں کامیاب بچوں کو عظیم الشان جلسے میں سیاسی، سماجی، ملی اور مذہبی شخصیات کے ہاتھوں انعام و اکرام سے نوازا گیا۔ فاتح امیدواروں کے لیے ہر سال تنظیم عظیم الشان جلسے کا اہتمام کرتی ہے، جس میں صوبے کی سیاسی، سماجی، ملی اور مذہبی شخصیات کے ہاتھوں کامیاب طلبہ کو ہزاروں روپے کے انعامات اور اکرام سے نوازا گیا۔

مقابلہ جیتنے والے بچوں کو ایسے تحفے دیے جاتے ہیں جو تعلیم حاصل کرنے اور زندگی گزارنے کے لیے ضروری ہوتے ہیں۔ مثلاً پڑھائی کے لیے کمپیوٹر تو اسکول اور کوچنگ جانے آنے کے لیے سائیکل۔ تو وہیں کتابیں رکھنے کے لیے الماری جیسی ضرورت کی چیزیں دی جاتی ہیں۔ جنہیں حاصل کرکے بچے بڑے خوش ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

تعلیم کے ذریعے کوئی بھی منزل حاصل کی جا سکتی ہے: مفتی ذکاء اللہ - Free Education

شہر قاضی خلیق الرحمٰن نے کہا کہ تعلیم کو فروغ دینا ضروری ہے تاکہ بچے مضبوط معاشرے کی بنیاد ڈال سکیں۔ ساتھ ہی یہ بچے اسلامی تعلیمات کے متعلق اور لوگوں کی غلط فہمیاں دور کریں گے۔ جو اسلامی تعلیمات کو لے کر غلط فہمیوں کا شکار ہیں۔ وہیں سے سیرت النبی کمیٹی کے صدر حاجی فہیم سکندر نے بتایا کہ ہماری کوشش ہے کہ کوئز کے ایسے مقابلوں کے ذریعے بچوں میں دینی اور ادبی صلاحیتوں کی دلچسپی پیدا کرنا ہے۔

کاروباری سمیع الحق کا کہنا تھا کہ جب ہم چھوٹے بچے تھے ایسی تقریب میں حصہ لے کر بڑی خوشی ملتی تھی لیکن اب صراط النبی کمیٹی سے جڑ کر تعاون کرنے میں بڑی خوشی حاصل ہوتی ہے۔ انسانی زندگی میں تعلیم کی بڑی اہمیت ہے۔ وہ چاہے دینی ہو یا عصری تعلیم ہو کیونکہ جب انسان کی زندگی میں اچھے اور برے کا وجود کھڑا ہو جاتا ہے تو وہ پھر کسی شیطان کے بہکانے میں نہیں آتا اور صراط مستقیم پر چلتے ہوئے زندگی کو کامیاب کر سکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.