ETV Bharat / state

اقلیتی ادارہ مرزاغالب کالج نے ضرورتمندوں میں کمبل تقسیم کئے - رفاہی کاموں کوانجام دینے میں مصروف

Blankets Among Needy People In Gaya ضلع میں واقع اقلیتی ادارہ مرزاغالب کالج کی جانب سے سردی کے موسم میں ضرورتمندوں کے درمیان گرم کپڑے، کمبل تقسیم کیے ہیں۔گورننگ باڈی کے سکریٹری اور کالج کے پروفیسر انچارج نے کالج عملہ کے ساتھ شہر کے اقتصادی طور پر کمزور محلوں میں پہنچ کر گرم کپڑے تقسیم کیے ہیں۔

اقلیتی ادارہ مرزاغالب کالج  رفاہی کاموں کوانجام دینے میں مصروف

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 29, 2024, 5:46 PM IST

اقلیتی ادارہ مرزاغالب کالج رفاہی کاموں کوانجام دینے میں مصروف

گیا: تعلیم انسانوں کو مہذب بناتی ہے۔ یہ ہمیں انسانیت کے تئیں اپنی ذمہ داریوں کو نبھانا بھی سکھاتی ہے۔ وسطی بہار کا سب سے بڑا اقلیتی ادارہ مرزا غالب کالج گیا اس پر عمل پیرا ہے ۔ کالج کی جانب سے ضرورت مندوں میں کمبل تقسیم کئے گئے ہیں۔شہر کے اسلام گنج کٹاری کے پسماندہ محلہ اور اقبال نگر محلہ میں ضرورت مندوں کے درمیان گورننگ باڈی کے سکریٹری شبیع عارفین شمسی اور پروفیسر انچارج ڈاکٹر شجاعت علی خان خود موقع پر موجود رہتے ہوئے اپنے ہاتھوں سے کمبل تقسیم کیا۔

سکریٹری شمسی نے کہا کہ جس قسم کی شدید سردی اس وقت پڑرہی ہے ایسےحالات میں ضرورت مندوں کے لیے کمبل کا استعمال ریلیف کا کام کرتا ہے۔کالج کا کام تعلیم کے ساتھ ساتھ انسانیت کی خدمت بھی ہے۔مرزا غالب کالج اس ذمہ داری کو بخوبی نبھا رہا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ فلاحی کاموں کو انجام دینا ہماری زمہ داری ہے اور کالج بخوبی انجام بھی دے رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ پہلی بار مرزا غالب کالج کی طرف سے کمبل تقسیم کی گئی ہے اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ کالج کے اسٹاف کے ذریعے پہلے سے ضرورت مندوں کی پہچان کی گئی تھی کیونکہ کوشش تھی کہ واقعی جنکو اشد ضرورت ہے اس تک ہم پہنچیں ۔ جبکہ اس موقع پر پروفیسر انچارج ڈاکٹر شجاعت علی خان نے کہا کہ ضرورت مندوں تک پہنچ کر ہم نے چھوٹا سا کام کرنے کی کوشش کی ہے۔آگے بھی اسی طرح سماجی کاموں کو انجام دیا جاتا رہے گا۔گورننگ باڈی کا یہ فیصلہ قابل ستائش ہے ،اسکے علاوہ بھی کالج کی جانب سے رفاہی کام انجام دیے جاتے ہیں جیسے غریب بے سہارا طلباء وطالبات کو مفت تعلیم یا کم فیس کے ساتھ پڑھایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:احمدآباد میں رزگار میلے کا انعقاد

واضح ہوکہ کئی دنوں سے ضلع میں درجہ حرارت میں اتار چڑھاو دیکھا جارہاہے جسکی وجہ سے ٹھنڈ کے مضر اثرات سے عام لوگ پریشان ہیں ، محکمہ موسمیات کے مطابق ٹھنڈ کا اثر ابھی رہے گا ، ضلع میں پڑرہی کڑاکے کی سردی کے پیش نظر مرزاغالب کالج کی جانب سے گرم کپڑے اسلام گنج پہاڑی علاقہ اور اقبال نگر اور بخشو بیگہ میں کمبل تقسیم کیے گئے ہیں ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.