ETV Bharat / state

لکھنؤ میں شیعہ سنی افطار پارٹی میں اتحاد کا پیغام دیا گیا - Shia Sunni Iftar party in Lucknow

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 27, 2024, 7:55 PM IST

Shia-Sunni Iftar party in Lucknow: اترپردیش کے لکھنؤ میں شیعہ سنی افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں ملی اتحاد کا شاندار مظاہرہ پیش کیا گیا۔

لکھنو میں شیعہ سنی افطار پارٹی میں اتحاد کا پیغام دیا گیا

لکھنؤ میں شیعہ سنی افطار پارٹی میں اتحاد کا پیغام دیا گیا

لکھنؤ: اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ کی نیو حیدراباد کالونی نشاط گنج میں واقع حیدری مسجد میں شیعہ سنی افطار کے تھیم پر افطار کا اہتمام ہوا جس میں شہر کے معزز اور سرکردہ شخصیات نے شرکت کی اس موقع پر وزیر مملکت دانش آزاد انصاری نے بھائی چارے کا پیغام دیا تو دوسری جانب پروگرام کے کنوینر چاند مرزا نے شیعہ سنی اختلافات کو ختم کرنے کی بھی اپیل کی۔

لکھنؤ میں 80 اور 90 کا دہائی میں شیعہ سنی فسادات کے کئی واقعات ہیں جس کی وجہ سے شیعہ اور سنیوں میں شدید قسم کی دشمنی ہوا کرتی تھی لیکن اس خلا کو پر کرنے کے لیےمرحوم مولانا کلب صادق نے پہل کی تھی اور شیعہ سنی اختلافات کو بھلا کر متحد ہونے کے لیے کئی اہم کام کیے ان کے علاوہ بھی شہر کے کئی علاقوں میں شیعہ سنی اختلافات کو ختم کرنے اور اتحاد کے ساتھ رہنے کی کئی مہم چلائی گئی جو کامیاب بھی رہی ۔ اسی تھیم پر 1993 سے لکھنو کے نیو حیدراباد میں واقع حیدری مسجد میں شیعہ سنی افطار کا اہتمام کیا جاتا ہے اور دونوں مکتب فکر کے لوگ ایک ساتھ نماز بھی ادا کرتے ہیں اس کا واحد مقصد ہے کہ شیعہ سنی متحد ہو کر کے ایک ساتھ رہیں۔

چاند مرزا نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جب ہمارا قران ایک ہے نبی ایک ہے اللہ ایک ہے تو پھر ہم کیوں فرقوں میں بٹے ہوئے ہیں ہمیں متحد ہو کر کے ایک ساتھ رہنا چاہیے انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ ہمارے عبادت کے طریقے الگ ہیں ہمارے رسم و رواج الگ ہیں اس کے باوجود بھی فکری طور پر یکسانیت ہونی چاہیے اور اسی اتحاد کے پیش نظر ہم نے افطار پارٹی کا اہتمام کیا ہے جس میں دونوں مکتب فکر کے معزز اور سرکردہ لوگوں نے شرکت کی اور ایک ساتھ نماز ادا کی اس افطار کا مقصد اتحاد کا پیغام ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.