ETV Bharat / state

خواتین اپنے حقوق و ذمہ داریوں سے باخبر رہیں، مولانا خالد سیف اللہ رحمانی - آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ

سینٹرل مسلم اسوسیشن کے ادارہ عباس خان کالج میں خواتین اساتذہ و لڑکیوں کے لئے ایک خصوصی پروگرام بموضوع قانونی وراثت اور اس کے متعلق کنفیوزنس کا اہتمام کیا گیا۔

خواتین اپنے حقوق و ذمہ داریوں سے باخبر رہیں، مولانا خالد سیف اللہ رحمانی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 6, 2024, 7:37 PM IST

خواتین اپنے حقوق و ذمہ داریوں سے باخبر رہیں، مولانا خالد سیف اللہ رحمانی

بنگلور: آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے صدر مولانا خالد سیف اللہ رحمانی شہر بنگلور کے دورے پر ہیں۔ جس کے پیش نظر سینٹرل مسلم اسوسیشن کے ادارہ عباس خان کالج میں خواتین اساتذہ و لڑکیوں کے لئے ایک خصوصی پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔

غور طلب ہو کہ اس پروگرام میں دین اسلام کا ایک اہم موضوع 'قانونی وراثت اور اس کے متعلق کنفیوزنس' کو دور کرنے سے متعلق پروگرام منعقد کیا گیا۔ جس میں مولانا عمر عابدین قاسمی نے تربیتی انداز میں لڑکیوں و خواتین سے خطاب کیا۔ اس پروگرام سے خواتین کافی متاثر ہوئیں۔

اس موقع پر مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے دین اسلام میں خواتین کی اہمیت، مقام و درجہ پر گہری روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یر عورت کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے حقوق کو پہچانے۔ اگر عورتیں اپنے حقوق کو نہیں پہچانیں گی تو ہر جگہ دشواریوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ایک عورت جس کے والدین کا انتقال ہو گیا، اسے وراثت میں ان کے بھائی یا خاندان کے لوگ حصہ نہیں دیتے ہیں، ان کے حقوق کے ساتھ ناانصافی کی جاتی ہے۔ اس لیے اگر عورتیں اپنے حقوق کو جانیں گی تو اس کے لیے وہ اپنے حق کی لڑائی لڑ سکیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:

مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے خواتین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو بہتر تربیت سے آراستہ کریں اور انہیں اخلاقیات سکھانے پر خصوصی توجہ دیں تاکہ وہ بہتر شہری، عمدہ شخصیت و قوم و ملت کے کارگر ثابت ہو سکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.