ETV Bharat / state

ریاست میں امن و سلامتی کو برقرار رکھنا وقت کی ضرورت، مولانا الیاس خان فلاحی

Maulana Ilyas Uddin Falahi مہاراشٹر جماعت اسلامی ہند حلقہ کے امیرمولانا الیاس خان فلاحی نے کہاکہ اس وقت ریاست میں امن و سلامتی کو برقرار رکھنا وقت کی ضرورت ہے۔ اس کے لئے تمام لوگوں کو مل جل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

ریاست میں امن و سلامتی کو برقرار رکھنا وقت کی ضرورت: مولانا الیاس خان فلاحی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 15, 2024, 8:07 PM IST

ممبئی: میڈیا کو ایک بیان میں، جماعت اسلامی ہند مہاراشٹر کے امیر نے کہاکہ جب ہم رمضان کے مقدس مہینے کو نماز، روزہ، اور صدقہ و خیرات کے ذریعے مناتے ہیں، تو ہمیں اس حقیقت کا ادراک ہونا چاہیے کہ ریاست میں امن و سلامتی کو برقرار رکھنا ضروری ہے۔ آج کل کچھ فرقہ پرست طاقتوں اور سماج دشمن عناصر کی طرف سے ریاست میں تفرقہ ڈالنے، انتشار پھیلانے اور تشدد اور لاقانونیت کو ہوا دے کر پرامن ماحول کو خراب کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

انہوںنے کہاکہ ہمیں ان کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دینا چاہیے۔ مختلف ذات برادریوں کے درمیان محبت اور ہم آہنگی کی فضا کو برقرار رکھنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ پولیس اور عوام کو امن کو یقینی بنانے کے لیے ایک دوسرے سے تعاون کرنا چاہیے۔

مولانا الیاس خان فلاحی نے کہا کہ اشتعال انگیزی کا ماحول ہماری ریاست کی ترقی اور خوشحالی میں رکاوٹ ہے۔ ترقی کی رفتار کو روکنا ریاست مہاراشٹر اور اس کے عوام کے ساتھ ناانصافی ہے۔ ترقی اور انصاف ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:ممبئی: ماہ رمضان میں کھاؤ گلی کی گہما گہمی

انہوں نے مزیدکہاکہ پولس اور انتظامیہ کو بلا خوف و خطر اس سے سختی سے نمٹا جانا چاہیے۔ہم ایک بار پھر عوام اور حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ امن و امان کو برقرار رکھنے کو انتہائی اہمیت دیں اور رمضان کو سب کے لیے امن و سکون کا مہینہ بنائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.