ETV Bharat / state

'لین دین درست رکھیں، ملاوٹی سامان نہ بیچیں تو کوئی پریشانی نہیں ہوگی' مولانا ارشد مدنی کا نیم پلیٹ پر بیان - MAULANA ARSHAD MADANI

مولانا ارشد مدنی نانکا سہارنپور کے گندیورا میں واقع مدرسہ جامعہ شیخ عبدالستار میں ایک اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔

مولانا ارشد مدنی
مولانا ارشد مدنی (File Photo: ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 7, 2024, 12:10 PM IST

Updated : Nov 7, 2024, 12:27 PM IST

سہارنپور: جمعیۃ علماء ہند کے قومی صدر مولانا ارشد مدنی نے سہارنپور میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کو اپنا لین دین بالکل درست رکھنا چاہیے اور انہیں کسی بھی قسم کا ملاوٹی سامان بیچنے سے گریز کرنا چاہیے۔ انہوں نے مسلم دکانداروں اور تاجروں سے کہا کہ جھوٹ بول کر سامان بیچنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

مدرسہ جامعہ شیخ عبدالستار میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ہوٹلوں اور ڈھابوں پر نام کی تختیاں لگانے کے یوگی حکومت کے حکم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہوٹل، ڈھابہ مالکان اپنا کاروبار ایمانداری اور سچائی سے کریں۔ ملاوٹی سامان اور غیر معیاری چیزیں نہ بیچیں، اپنے گاہکوں کے ساتھ منصفانہ لین دین کریں۔ اگر ایسا کرتے ہیں تو آپ کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

مولانا ارشد مدنی نے اسی کے ساتھ تعلیم کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام علم صرف پڑھائی سے حاصل ہوتا ہے۔ ایسے میں آپ اپنے بچوں کی تعلیم ضرور دیں۔ تعلیم سے ہی ترقی ممکن ہے۔ کوئی معاشرہ جتنا زیادہ تعلیم یافتہ ہوتا ہے وہ اتنی ہی ترقی کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کانوڑ یاترا فرمان: امتیازی اور فرقہ وارانہ حکم: مولانا ارشد مدنی

کیا بھارتی بارود کا استعمال فلسطینیوں کو تباہ کرنے کے لیے کیا گیا؟ مرکزی حکومت سے مولانا ارشد مدنی کا سوال

حکومت وقف بورڈ کی زمینوں پر قبضے کے لیے ایکٹ میں ترمیم کرنا چاہتی ہے: جمعیۃ علماء ہند

جامعہ شیخ عبدالستار کے اس پروگرام میں جمعیت علماء ہند کے ضلع صدر مولانا حبیب اللہ مدنی اور رائے پور خانقاہ سے شاہ عتیق احمد نے مدرسہ سے فارغ ہونے والے طلبہ کو اسناد سے سے نوازا۔

Last Updated : Nov 7, 2024, 12:27 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.