ETV Bharat / state

وائناڈ لینڈ سلائیڈنگ کے کئی واقعات: 125 اموات، متاثرین کے لیے 118 رلیف کیمپوں کا قیام، ریسکیو آپریشن جاری - Massive landslides In Kerala

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 30, 2024, 9:11 AM IST

Updated : Jul 31, 2024, 7:48 AM IST

کیرالہ کے وائناڈ میں شدید بارشوں کے دوران لینڈ سلائڈنگ کے واقعے میں مرنے والوں کی تعداد 125 ہو گئی ہے جب کہ کم سے کم 116 لوگ زخمی ہوئے ہیں جن کا علاج مختلف اسپتالوں میں چل رہا ہے۔ متاثرین کے 118 ریلیف کیمپوں کا قیام کیا گیا ہے۔ امدادی اور بچاؤ کا کام جاری ہے۔

Massive landslides In Kerala
کیرالہ میں خوفناک لینڈ سلائیڈنگ (ETV Bharat Kerala Desk)
کیرالہ میں بڑے پیمانے پر لینڈ سلائیڈنگ (Video: Etv Bharat)

وائناڈ: کیرالہ کے وائناڈ ضلع میں میپاڈی کے قریب مختلف پہاڑی علاقوں میں منگل کی صبح بڑے پیمانے پر ہوئی لینڈ سلائیڈنگ 125 لقمہ اجل بن گئے۔ اس واقعے میں کم از کم 116 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اب بھی کئی افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ این ڈی آر ایف اور کیرالہ اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی ٹیمیں بچاؤ اور راحت رسانی کے کاموں میں مصروف ہیں۔ امدادی اور بچاؤ کا کام جاری ہے۔

ریاست کے وزیر اعلیٰ پنارائی وجین نے ایک بیان میں اس واقعے پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرنے والوں کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔ اسی کے ساتھ انہوں نے ریسکیو آپریشن سے متعلق جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ متاثرین کے لیے 118 رلیف کیمپوں کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

وہیں وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی بڑے پیمانے پر ہوئی اموات پر دکھ کا اظہار کیا اور ریاست کے وزیر اعلیٰ پنارائی وجین سے فون پر بات کی۔ انہوں نے تازہ صورت حال اور ریسکیو اور رلیف آپریشن سے متعلق جانکاری لی۔

غور طلب ہے کہ کیرالہ کے وائناڈ ضلع میں موسلادھار بارش جاری ہے۔ دریں اثنا منڈکئی قصبہ میں آج علی الصبح لینڈ سلائیڈنگ ہوئی۔ اس کے بعد 4.10 بجے کے قریب کلپٹہ میں بھی لینڈ سلائیڈنگ ہوئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس میں کئی گھر کے لوگ پھنس گئے ہیں۔ ویتھیری تعلقہ، ویلاریمالا گاؤں، میپڈی پنچایت لینڈ سلائیڈنگ سے متاثر ہوئے ہیں۔ وہیں چورمالا سے منڈکئی تک سڑک بہہ گئی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ جن لوگوں کو ہنگامی امداد کی ضرورت ہے وہ ان دو نمبروں 9656938689 اور 8086010833 کے ذریعے حکام سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

معلومات کے مطابق چورمالا شہر میں بھی شدید نقصان ہوا ہے۔ کیرالہ اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (کے ایس ڈی ایم اے) نے کہا ہے کہ فائر بریگیڈ اور این ڈی آر ایف کی کئی ٹیمیں متاثرہ علاقے میں تعینات کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ این ڈی آر ایف کی ایک اضافی ٹیم کو وائناڈ بھیجا گیا ہے۔

کے ایس ڈی ایم اے کی جانب سے فیس بک پر ایک پوسٹ کے مطابق کنور ڈیفنس سکیورٹی کور کی دو ٹیموں کو بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ بچاؤ کی کوششوں میں مدد کے لیے وائناڈ جائیں۔ متاثرہ علاقوں کے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ متعدد افراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔ شدید بارشوں کے باعث امدادی کاروائیوں میں مشکلات کا سامنا درپیش ہے۔

وزیر اعظم ریلیف فنڈ سے رقم دینے کا اعلان

وزیر اعظم نے وائناڈ کے کچھ حصوں میں لینڈ سلائیڈنگ میں ہلاک ہونے والے ہر فرد کے لواحقین کو وزیر اعظم کے قومی ریلیف فنڈ سے 2 لاکھ روپے کی رقم دینے کا اعلان کیا۔ جبکہ زخمیوں کو 50 ہزار روپے دیے جائیں گے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 'میں وائناڈ کے کچھ حصوں میں مٹی کے تودے گرنے سے پریشان ہوں۔ میرے خیالات ان تمام لوگوں کے ساتھ ہیں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے اور زخمیوں کے لیے دعائیں۔ تمام متاثرہ افراد کی مدد کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ کیرالہ کے سی ایم پنارائی وجین سے بات کی اور وہاں کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر مرکز کی طرف سے ہر ممکن مدد کا یقین دلایا۔

راہل گاندھی نے وزیر اعلی سے صورتحال کا جائزہ لیا

لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف اور وائناڈ کے سابق ایم پی راہل گاندھی نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میں وائناڈ میں میپڈی کے قریب بڑے پیمانے پر لینڈ سلائیڈنگ سے بہت افسردہ ہوں۔ میں نے کیرالہ کے وزیر اعلیٰ اور وائناڈ کے ضلع کلکٹر سے بات کی ہے۔ انہوں نے مجھے یقین دلایا کہ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ میں نے ان سے درخواست کی ہے کہ وہ تمام ایجنسیوں کے ساتھ ہم آہنگی کو یقینی بنائیں، ایک کنٹرول روم قائم کریں اور امدادی سرگرمیوں کے لیے درکار کسی بھی مدد کے بارے میں ہمیں آگاہ کریں۔ میں مرکزی وزراء سے بات کروں گا اور ان سے وائناڈ کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی درخواست کروں گا۔ میں یو ڈی ایف کے تمام کارکنوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ بچاؤ اور راحت کے کاموں میں انتظامیہ کی مدد کریں۔

وزیراعلیٰ نے امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی

سی ایم پنارائی وجین نے تباہ کن لینڈ سلائیڈنگ کے بعد وائناڈ میں ریسکیو آپریشن میں تیزی لانے کی ہدایات دی ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ پوری حکومتی مشینری کوششوں میں سرگرم عمل ہے۔ وزراء اس مہم کی نگرانی اور رابطہ کاری کر رہے ہیں۔ کیرالہ کے سی ایم او آفس کے مطابق، فائر اینڈ ریسکیو، سول ڈیفنس، این ڈی آر ایف اور مقامی ایمرجنسی رسپانس ٹیموں کے 250 ارکان وائناڈ چورامالا میں بچاؤ آپریشن میں شامل ہیں۔ این ڈی آر ایف کی ایک اضافی ٹیم کو فوری طور پر موقع پر پہنچنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کرناٹک کے شمالی کنڑ میں لینڈ سلائیڈنگ کے دو دن بعد چار لاشیں برآمد، تین تاحال لاپتہ

نیپال میں لینڈ سلائیڈنگ سے دو بسیں ندی میں بہی، سات بھارتیوں سمیت 65 افراد لاپتہ

Last Updated : Jul 31, 2024, 7:48 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.