ETV Bharat / state

کوشامبی میں پٹاخہ فیکٹری میں زبردست آتشزدگی، چار افراد زندہ جل گئے، متعدد جھلسے

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 25, 2024, 2:24 PM IST

Updated : Feb 25, 2024, 2:33 PM IST

Kaushambi firecracker factory fire: کوشامبی میں ایک پٹاخہ فیکٹری میں آگ لگنے سے چار افراد جھلس کر ہلاک ہو گئے جب کہ کئی لوگ زخمی ہوگئے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

کوشامبی: ضلع کے بھرواری قصبے میں واقع ایک پٹاخہ فیکٹری میں اچانک آگ لگ گئی۔ واقعے میں چار افراد ہلاک ہو گئے، جب کہ کئی لوگ جھلس کر زخمی ہوگئے۔ ان میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ فائر بریگیڈ کی کئی گاڑیاں موقعے پر پہنچ گئی ہیں اور آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ کافی کوشش کے بعد پولیس نے اندر پھنسے کئی لوگوں کو باہر نکالا۔ جھلسنے والے افراد کو اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔

یہ واقعہ کوکھراج تھانہ علاقہ کے بھرواری قصبہ میں پیش آیا۔ رہائشی علاقے سے باہر، خلہ آباد کے علاقے میں یہ پٹاخہ فیکٹری واقع ہے۔ اتوار کی دوپہر نامعلوم وجوہات کی بنا پر یہاں آگ لگ گئی۔ اس کے بعد زور دار دھماکے ہونے لگے۔ دھویں کے بادل دیکھ کر لوگ خوفزدہ ہوگئے۔ جب یہ واقعہ پیش آیا تو فیکٹری کے اندر بہت سے لوگ موجود تھے۔

موقعے پر آس پاس کے لوگوں کی بھیڑ جمع ہوگئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس بھی پہنچ گئی۔ فائر بریگیڈ کی کئی گاڑیوں کو بلایا گیا۔ پولیس نے اندر پھنسے لوگوں کو نکالنے کی کوشش شروع کر دی۔ بہت سے لوگوں کو کافی کوشش کے بعد باہر نکالا گیا لیکن تب تک چار لوگ جھلس کر ہلاک ہو چکے تھے۔ پولیس نے زخمی والے افراد کو اسپتال میں داخل کرادیا ہے۔

ایس پی سمیت کئی اعلیٰ افسران موقعے پر موجود ہیں۔ واقعہ کے بارے میں ایس پی برجیش کمار سریواستو نے کہا کہ بچاؤ کا کام ابھی جاری ہے۔ آگ لگنے کی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہے۔ اس واقعے میں چار افراد کی موت ہو گئی ہے، تقریباً 6 افراد جھلس کر زخمی بھی ہوئے ہیں۔ تمام پہلوؤں سے جانچ جاری ہے۔ فائر بریگیڈ کا عملہ آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بنگال: جموڑیہ کی فوم فیکٹری میں آتشزدگی

Last Updated : Feb 25, 2024, 2:33 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.