اجمیر:اس موقع پر شاہ پورہ کی گرین مدینہ مسجد کے امام حافظ سراج احمد، پیپل والے بابا کی درگاہ کمیٹی کے سیکرٹری حاجی رمضان رنگریز، محمد یونس حسین منصوری، محمد اسلام الدین شاہ سمیت دیگر ذمہ داران موجود تھے،
ان سبھی نے صوفی حضرت خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول پیش کیے اور جشن فیضان اولیاء اور اجتماعیشادیوں کی تقریب کے پروگرام کے کارڈ اور دعوت نامے دربار میں پیش کیے۔
سیکرٹری حاجی رمضان رنگریز کے مطابق 29 مئی کو حضرت سید شاہ حسین بابا رحمتہ اللہ علیہ کی درگاہ پر ملک بھر کے مشہور علماء کرام شرکت کریں گے۔اس موقع پر بابا صاحب کی درگاہ پر ظہر کی نماز کے بعد چادر پوشی کی جائے گی ۔شام کو اجتماعی شادیوں کی تقریب کا اہتمام اور براتیوں کے کھانے کے علاوہ بعد نماز عشاء محفل میلاد کا اہتمام کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:اجمیر شریف میں مختلف بیماریوں سے نجات کے لئے دعا کے پرچے تقسیم
انہوں نے مزید کہاکہ اس مرتبہ عرس کے موقع پر 17 جوڑوں کی اجتماعی شادی کا اہتمام کیا گیا ہے۔17 لڑکیوں کو 40 ہزار سے زائد رقم کے گھریلو ساز و سامان تحفے میں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔۔ اسی سلسلے میں خواجہ غریب نواز کی بارگاہ میں اس پروگرام کے کامیاب ہونے کی خصوصی دعا کی گئی ہے۔